aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बग़ल"
بھلا ہی بیٹھے جب اہل حرم تو اے مجروحؔبغل میں ہم بھی لیے اک صنم کا ہاتھ چلے
اس کی یاد کی باد صبا میں اور تو کیا ہوتا ہوگایوں ہی میرے بال ہیں بکھرے اور بکھر جاتے ہوں گے
اسی طلسم کہن میں اسیر ہے آدمبغل میں اس کی ہیں اب تک بتان عہد عتیق
ہر وقت اک خمار تھا ہر دم سرور تھابوتل بغل میں تھی کہ دل ناصبور تھا
نکلے مری بغل سے وہ ایسے تڑپ کے ساتھیاد آ گیا مجھے وہیں بے اختیار دل
شب وصل تھی چاندنی کا سماں تھابغل میں صنم تھا خدا مہرباں تھا
بغل میں غیر کی آج آپ سوتے ہیں کہیں ورنہسبب کیا خواب میں آ کر تبسم ہائے پنہاں کا
الفت کا لطف کیا جو بغل ہی نہ گرم ہووہ دل میں رہنے والے ہمارے ہوئے تو کیا
شیر عاشق آج کے دن کیوں رقیباں پے نہ ہوںیار پایا ہے بغل میں خانۂ خورشید ہے
شاید کسو کے دل کو لگی اس گلی میں چوٹمیری بغل میں شیشۂ دل چور ہو گیا
گر ہے یہ بے قراری تو رہ چکا بغل میںدو روز دل ہمارا مہمان ہے ہمارا
تجھ کو لائے گھر میں جنت کو جلایا رشک سےہم بغل تجھ سے ہوئے پہلو دبایا حور کا
یک قطرہ خوں بغل میں ہے دل مری سو اس کوپلکوں سے تیری خاطر کیوں کر نچوڑ ڈالوں
رات صحبت گل سے دن کو ہم بغل خورشید سےرشک اگر کیجے تو رشک بخت شبنم کیجیے
کچھ نہیں یاد کہ شب رقص کی محفل میں ظفرؔہم جدا کس سے ہوئے کس سے بغل گیر ہوئے
بغل میں تھے ہمارے گھر تو لیکنگلی کا فاصلہ تھا یاد ہوگا
پہرا دیا ہے دولت بیدار حسن کاسوئے جو وہ بغل میں تو جاگا مرا نصیب
کیفیت بہار جو یاد آئی زیر خاکداغ جنوں سے اپنی طبیعت بہل گئی
نیمچہ یار نے جس وقت بغل میں ماراجو چڑھا منہ اسے میدان اجل میں مارا
برنگ بو ہوں گلشن میں میں بلبلبغل غنچے کے میرا آشیاں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books