aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".ehra"
سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں نہ کیوں ہوںبیٹھا ہے بت آئنہ سیما مرے آگے
آگے اس متکبر کے ہم خدا خدا کیا کرتے ہیںکب موجود خدا کو وہ مغرور خود آرا جانے ہے
کس کا کعبہ کیسا قبلہ کون حرم ہے کیا احرامکوچے کے اس کے باشندوں نے سب کو یہیں سے سلام کیا
آہ یہ مجمع احباب یہ بزم خاموشآج محفل میں فراقؔ سخن آرا بھی نہیں
پہلے اترا میں دل کے دریا میںپھر سمندر اتر گئے مجھ میں
تو آسمان کی صورت ہے گر پڑے گا کبھیزمیں ہوں میں بھی مگر تجھ کو آسرا دوں گا
رات پی زمزم پہ مے اور صبح دمدھوئے دھبے جامۂ احرام کے
ہم خاک نشیں تم سخن آرائے سر بامپاس آ کے ملو دور سے کیا بات کرو ہو
کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پسپا ہوئےان ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا
کون یہ پاتال سے ابھرا کنارے پر سلیمؔسر پھری موجیں ابھی تک دائروں میں قید ہیں
مے نے کیا ہے حسن خود آرا کو بے حجاباے شوق! ہاں اجازت تسلیم ہوش ہے
جامۂ احرام زاہد پر نہ جاتھا حرم میں لیک نامحرم رہا
کس کے طواف میں تھے اور یہ دن آ گئے ہیںکیا خاک تھی کہ جس کو احرام کرتے کرتے
یہ تیر دل میں مگر بے سبب نہیں اتراکوئی تو حرف لب چارہ گر سے نکلا تھا
آسرا دل کو اک امید کا ہےیہ ہوا کب سے بادبان میں ہے
دل کو کیا کیا سکون ہوتا ہےجب کوئی آسرا نہیں ہوتا
نہ کوئی عہدہ نہ ڈگری نہ نام کی تختیمیں رہ رہا ہوں یہاں میرا گھر بتاتا ہے
برسر ساحل مراد یہاںکوئی ابھرا ہے ناخدا کے سوا
اپنا دشمن ہی دکھائی نہیں دیتا ہو جسےایسا لشکر تو صف آرا بھی نہیں ہو سکتا
پڑھائی چل رہی ہے زندگی کیابھی اترا نہیں بستہ ہمارا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books