aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".klt"
کٹ مرے اپنے قبیلے کی حفاظت کے لیےمقتل شہر میں ٹھہرے رہے جنبش نہیں کی
کسے خبر ہے کہ عمر بس اس پہ غور کرنے میں کٹ رہی ہےکہ یہ اداسی ہمارے جسموں سے کس خوشی میں لپٹ رہی ہے
فریب دے کے ترا جسم جیت لوں لیکنمیں پیڑ کاٹ کے کشتی نہیں بناؤں گا
خیال ہے خاندان کو اطلاع دے دوںجو کٹ گیا اس شجر کا شجرہ نکالنا ہے
تنہا نہ کٹ سکیں گے جوانی کے راستےپیش آئے گی کسی کی ضرورت کبھی کبھی
تری طرف چلے تو عمر کٹ گئییہ اور بات راستہ کٹا نہیں
ایک ایک قرط دور میں یوں ہی مجھے بھی دوجام شراب پر نہ کرو میں نشے میں ہوں
تم موج موج مثل صبا گھومتے رہوکٹ جائیں میری سوچ کے پر تم کو اس سے کیا
شوق ہے اس دل درندہ کوآپ کے ہونٹ کاٹ کھانے کا
شب فراق سے آگے ہے آج میری نظرکہ کٹ ہی جائے گی یہ شام بے سحر پھر بھی
کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر گئےتیرے بھی دن گزر گئے میرے بھی دن گزر گئے
درخت کاٹ کے جب تھک گیا لکڑ ہاراتو اک درخت کے سائے میں جا کے بیٹھ گیا
تو اسے کس کے بھروسے پہ نہیں کات رہی؟؟چرخ کو دیکھنے والی!! ترا چرخہ ٹوٹے
زندگی کٹ رہی ہے بڑے چین سےاور غم ہوں تو وہ بھی عطا کیجیے
کوئی نہ کوئی رہبر رستہ کاٹ گیاجب بھی اپنی رہ چلنے کی کوشش کی
بے عشق عمر کٹ نہیں سکتی ہے اور یاںطاقت بقدر لذت آزار بھی نہیں
کیا کہوں دیدۂ تر یہ تو مرا چہرہ ہےسنگ کٹ جاتے ہیں بارش کی جہاں دھار گرے
پھر عمر بھر کبھی نہ سکوں پا سکا یہ دلکٹنے تھے جو بھی کٹ گئے راحت میں چار دن
پیڑ کو دعا دے کر کٹ گئی بہاروں سےپھول اتنے بڑھ آئے کھڑکیاں نہیں کھلتیں
میں اپنے خواب سے کٹ کر جیوں تو میرا خدااجاڑ دے مری مٹی کو در بدر کر دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books