aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aa.inda"
اب تک تو جو قسمت نے دکھایا وہی دیکھاآئندہ ہو کیا نفع و ضرر دیکھ رہے ہیں
جتنے دکھ تھے جتنی امیدیں سب سے برابر کام لیامیں نے اپنے آئندہ کی اک تصویر بنانے میں
حال میرے لیے ہے لمحۂ آئندہ نشورؔوقت شاعر کے لیے پہلے گزر جاتا ہے
آئندہ شام کو ہم رویا کڑھا کریں گےمطلق اثر نہ دیکھا نالیدن سحر میں
کسے معلوم کیا ہوگا مآل آئندہ نسلوں کاجواں ہو کر بزرگوں کی روایت چھوڑ دی ہم نے
میں نے کل خواب میں آئندہ کو چلتے دیکھارزق اور عشق کو اک گھر سے نکلتے دیکھا
کرتا رہتا ہوں فراہم میں زر زخم کہ یوںشاید آئندہ زمانوں کا خزانہ بن جائے
اب کوچ کرو یارو صحرا سے کہ سنتے ہیںصحرا میں اب آئندہ محمل نہیں آنے کا
مدت سے یہ عالم ہے دل کا ہنستا بھی نہیں روتا بھی نہیںماضی بھی کبھی دل میں نہ چبھا آئندہ کا سوچا بھی نہیں
ہم بے خودان محفل تصویر اب گئےآئندہ ہم سے آپ میں آیا نہ جائے گا
پہلے پہلے وہی انداز تھا دریا جیساپاس آ آ کے پلٹتا رہا پہلے پہلے
بیتے دنوں کا عکس نہ آئندہ کا خیالبس خالی خالی آنکھوں سے دیکھا کیا مجھے
مستقبل انسان نے اعلان کیا ہےآئندہ سے بے تاج رہے گا سر دارا
حال میں اپنے مگن ہو فکر آئندہ نہ ہویہ اسی انسان سے ممکن ہے جو زندہ نہ ہو
رنج دل کو ہے کہ جی بھر کے نہیں دیکھا تجھےخوف اس کا تھا جو آئندہ کبھی دیکھنا ہے
میں ہوں وہ لمحہ جو مٹھی میں سما سکتا نہیںپل میں ہوں امروز و ماضی پل میں آئندہ ہوں میں
گدائے شہر آئندہ تہی کاسہ ملے گاتجاوز اور تنہائی کی حد پر کیا ملے گا
تنگئ امروز میں آئندہ کے آثار ہیںایک ضد بڑھ کر کسی سکھ کا نشاں ہوتی گئی
آج اپنے زہر سے کاٹ دیا سب زنگ پرانے لفظوں کاآئندہ کے اندیشوں کی تاریخ رقم کرنے کے لیے
کوئی پوچھے تو نہ کہنا کہ ابھی زندہ ہوںوقت کی کوکھ میں اک لمحۂ آئندہ ہوں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books