aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aabid"
صوم زاہد کو مبارک رہے عابد کو صلوٰۃعاصیوں کو تری رحمت پہ بھروسا کرنا
سفر میں ایسے کئی مرحلے بھی آتے ہیںہر ایک موڑ پہ کچھ لوگ چھوٹ جاتے ہیں
کہیں عابد بنا کہیں زاہدکہیں رندوں کا پیشوا دیکھا
کہیں ایسا نہ ہو یا رب کہ یہ ترسے ہوئے عابدتری جنت میں اشیا کی فراوانی سے مر جائیں
ہم کو ان سے وفا کی ہے امیدجو نہیں جانتے وفا کیا ہے
میں اپنے جسم میں کچھ اس طرح سے بکھرا ہوںکہ یہ بھی کہہ نہیں سکتا میں کون ہوں کیا ہوں
یہ کیا پڑی ہے تجھے دل جلوں میں بیٹھنے کییہ عمر تو ہے میاں دوستوں میں بیٹھنے کی
اسی لحاظ کا عابدؔ ملال ہے ہم کورہا نہ آج جو دوران گفتگو باقی
یہ میرے شہر کا اک اور حادثہ ہوگاوہ کل یہاں مرا مہمان بن چکا ہوگا
بعد مرنے کے کوئی بوسۂ رخصت دے گاکیا خدا مجھ کو بھی ایسی بھلی قسمت دے گا
قدرت نے انہیں عابدؔ کچھ ایسا بنایا ہےجب گھر سے نکلتے ہیں شرنگار نہیں کرتے
جو صاف گو ہوں تو اونچی جگہ کھڑا ملوں گاوگرنہ تجھ کو کہیں خاک میں پڑا ملوں گا
آپ سے ہم کلام ہے عابدؔلوگ کیوں واہ میں پڑے ہوئے ہیں
آخری بار زمانے کو دکھایا گیا ہوںایسا لگتا ہے کہ میں دار پہ لایا گیا ہوں
برا ہی کیا تھا جو آپ اپنی مثال ہوتے کمال ہوتےکسی طرح سے جو ٹوٹے رشتے بحال ہوتے کمال ہوتے
اسے پھر اپنی خبر بھی نہیں رہی عابدؔلگا ہے جس کو بھی اک بار تازیانۂ عشق
زندگی بکھری ہوئی ہے اس طرح فٹ پاتھ پربستیاں آباد ہیں اور لوگ ہیں بے گھر تمام
شراب پیتے ہیں تو جاگتے ہیں ساری راتمدام عابد شب زندہ دار ہم بھی ہیں
وقت عجیب چیز ہے وقت کے ساتھ ڈھل گئےتم بھی بہت بدل گئے ہم بھی بہت بدل گئے
کیسی کیسی راہ میں دیواریں کرتے ہیں حائل لوگپھر بھی منزل پا لیتے ہیں ہم جیسے زندہ دل لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books