aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "alaava"
بھیڑ نے یوں ہی رہبر مان لیا ہے ورنہاپنے علاوہ کس کو گھر پہنچایا ہم نے
سبھی کہیں مرے غم خوار کے علاوہ بھیکوئی تو بات کروں یار کے علاوہ بھی
تیری مرضی ہے جدھر انگلی پکڑ کر لے جامجھ سے اب تیرے علاوہ نہیں دیکھا جاتا
ترے علاوہ کہیں اور بھی ملوث ہوںتری وفا سے مری بے وفائی جاری ہے
دوست کچھ اور بھی ہیں تیرے علاوہ مرے دوستکئی صحرا مرے ہمدم کئی دریا مرے دوست
برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہےہر آدمی میں کوئی دوسرا بھی ہوتا ہے
کل رات میں تھا میرے علاوہ کوئی نہ تھاشیطان مر گیا تھا فرشتے بھی سوئے تھے
گھر ہی ایسا تھا یہ کچھ دوہری مسہری والااپنا رہنے کے علاوہ بھی یہاں رہ گئے ہم
علاوہ عید کے ملتی ہے اور دن بھی شرابگدائے کوچۂ مے خانہ نا مراد نہیں
علاوہ راہ قلندر تمام دنیا میںکسی بھی راہ سے گزرو زمانہ پڑتا ہے
کام کی پوچھتے ہو گر صاحبعاشقی کے علاوہ پیشہ کیا
جو بھولے سے بھولے ہیں مگر تیرے علاوہاک بچھڑا ہوا دل ہمیں آتا ہے سدا یاد
ایسے ہجر کے موسم کب کب آتے ہیںتیرے علاوہ یاد ہمیں سب آتے ہیں
مجھ کو تو اپنی ذات کا اثبات چاہئےہوتا ہے اور میرے علاوہ کوئی تو ہو
عشق میں کیا ہے غم کے علاوہخواجۂ من کچھ اس سے زیادہ
عجیب شور سا اٹھتا ہے میرے سینہ میںمیرے علاوہ کوئی اور نوحہ گر تو نہیں
یا تیرے علاوہ بھی کسی شے کی طلب ہےیا اپنی محبت پہ بھروسا نہیں ہم کو
سوتے ہیں بہت چین سے وہ جن کے گھروں میںمٹی کے علاوہ کوئی برتن نہ ملے گا
اپنی دانست میں سمجھے کوئی دنیا شاہدؔورنہ ہاتھوں میں لکیروں کے علاوہ کیا ہے
تو کیا یہ آخری خواہش ہے اچھا بھول جاؤںجہاں بھی جو بھی ہے تیرے علاوہ بھول جاؤں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books