aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "behna"
نظر میں رکھنا کہیں کوئی غم شناس گاہکمجھے سخن بیچنا ہے خرچہ نکالنا ہے
درد بھری راتیں جس دم ہلکورے دیتی ہیںدریاؤں کے رخ پر بہنا کیسا لگتا ہے
سہل ہو جائے گی مشکل ضبط سوز و ساز کیخون دل کو آنکھ سے جس روز بہنا آ گیا
زندگی سے کیا لڑیں جب کوئی بھی اپنا نہیںہو کے شل دھارے کے رخ پر ہم کو بہنا آ گیا
ہم بڑی قیمتی مٹی سے بنائے گئے ہیںخود کو ہم بیچنا چاہیں گے تو کیا لو گے ہمیں
جب ہوا کے رخ پر ہی کشتیوں کو بہنا تھاتم نے بادبانوں کو کیوں کھلا نہیں رکھا
جس دھارا میں بہنا سب سے آساں ہواس دھارا میں بہنا مشکل ہوتا ہے
بیچنا کچھ نہیں اس نے تو خریدار ہیں کیوںآخر اس گرمئ بازار کا مطلب کیا ہے
بہنا پڑے گا وقت کے دھارے کے ساتھ ساتھبن اس کا ہم سفر کہ زمانہ خراب ہے
پار اترنے میں بھی اک صورت غرقابی ہےکشتئ خواب رہ موج پہ بہنا اچھا
جب نہیں بیچنا تھے اشک تمہیںکیوں یہاں لے کے چشم تر بیٹھے
مظہرؔ چھپا کے رکھ دل نازک کو اپنے تویہ شیشہ بیچنا ہے کسی میرزا کے ہاتھ
بعد خوں ریزی کے مدت بے حنا رنگیں رہاہاتھ اس کا جو مرے لوہو میں گستاخانہ تھا
سمندر ایک ٹھہرا سا ابھی تک ہے ترے اندرندی بن کر مرا بہنا تجھے ملنے کی کوشش میں
اپنے کو جمیلؔ بیچنا ہےبازار کا بھاؤ دیکھتا ہوں
محبت کے مراحل ہوں یا میدان عداوت ہوکبھی جذبات میں بہنا مجھے اچھا نہیں لگتا
مفلسی ایسی عدو کو بھی نہ بخشے مولیٰبیچنا ہو جو چراغاں روشنی کی خاطر
بیچنا تو ہے نہیں ایمان پھر بھی بولئےاس کا بازاروں میں ہم کو دام کیا مل جائے گا
آنکھ سے جاری رہا اشکوں کا بہنا کیونکرغم نے ٹھکرایا تو پھر زخم پرانے دیکھے
ڈرتی کیوں ہے آنکھیں تیری اچھی ہیںلیکن ان کا چپ چپ بہنا دکھ دے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books