aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bujhaanaa"
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
جلا کے رکھ لیا ہاتھوں کے ساتھ دامن تکتمہیں چراغ بجھانا بھی تو نہیں آیا
شعلۂ عشق بجھانا بھی نہیں چاہتا ہےوہ مگر خود کو جلانا بھی نہیں چاہتا ہے
صبا مزاج کی تیزی بھی ایک نعمت ہےاگر چراغ بجھانا ہی ایک کام نہ ہو
خیر اگر تم سے نہ جل پائیں وفاؤں کے چراغتم بجھانا مت جو کوئی دوسرا روشن کرے
تشنگی تجھ کو بجھانا مجھے منظور نہیںورنہ قطرہ کی ہے کیا بات میں دریا دے دوں
اپنے دیے کو چاند بتانے کے واسطےبستی کا ہر چراغ بجھانا پڑا ہمیں
نیا اک زخم کھانا چاہتا ہوںمیں جینے کو بہانا چاہتا ہوں
روح کی پیاس بجھانا کوئی آسان نہ تھاصاف پانی بڑے گہرے میں ملا تھا مجھ کو
تشنگی دل کی بجھانا تو خبر کر دینااشک آنکھوں میں چھپانا تو خبر کر دینا
غم دوراں میں ہم کو مسکرانا بھی ضروری تھاکہ کانٹوں سے ہمیں دامن بچانا بھی ضروری تھا
مہمان آ گیا تھا سو کھانے کی میز پرجلتا ہوا چراغ بجھانا پڑا مجھے
پیاس صدیوں کی ہے لمحوں میں بجھانا چاہےاک زمانہ تری آنکھوں میں سمانا چاہے
بجھانا بھول جائیں کیسے جلتی بتیاں گھر کیہمارے گھر اے حاکم بجلی سرکاری نہیں آتی
اب آ رہا ہو کوئی جسم اس تصوف سےتو ہم کو حلقۂ بیعت بڑھانا پڑتا ہے
پانی سے دل کی آگ بجھانا فضول ہےاے شخص آنسوؤں میں نہانا فضول ہے
جسے میں نے بچایا ظلمتوں سےدیا میرا بجھانا چاہتا ہے
اے جلتے ہوئے گھر کے لوگو شعلوں میں گھرے کیا سوچتے ہوجب آگ بجھانا مشکل ہے باہر نکل آؤ کچھ تو کرو
انسان کے ہاتھوں میں جاذب تعمیر بھی ہے تخریب بھی ہےسو شمعیں بجھانا آساں ہے اک شمع جلانا مشکل ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books