aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "durr e shahwar e bekhud bekhud dehlvi ebooks"
دل میں پھر وصل کے ارمان چلے آتے ہیںمیرے روٹھے ہوئے مہمان چلے آتے ہیں
حجاب دور تمہارا شباب کر دے گایہ وہ نشہ ہے تمہیں بے حجاب کر دے گا
وہ دیکھتے جاتے ہیں کنکھیوں سے ادھر بھیچلتا ہوا جادو ہے محبت کی نظر بھی
قیامت ہے جو ایسے پر دل امیدوار آئےجسے وعدے سے نفرت ہو جسے ملنے سے عار آئے
دل ہے مشتاق جدا آنکھ طلب گار جداخواہش وصل جدا حسرت دیدار جدا
دل کی تسکین کو کافی ہے پریشاں ہوناہے توکل بخدا بے سر و ساماں ہونا
نہ ہم محو خیال ابروے خم دار سوتے ہیںسپاہی ہیں زبس باندھے ہوئے تلوار سوتے ہیں
تمہاری چشم نے مجھ سا نہ پایادیا سرمہ بھی اور چپکا نہ پایا
عدو کے تاکنے کو تم ادھر دیکھو ادھر دیکھومگر ہم تم کو دیکھے جائیں تم چاہو جدھر دیکھو
اٹھے تری محفل سے تو کس کام کے اٹھےدل تھام کے بیٹھے تھے جگر تھام کے اٹھے
ترا راز فاش کر دوں نہ ہوا کبھی گوارامجھے عقل نے بھی شہہ دی تو جنوں نے بھی ابھارا
سامنے آ کے کبھی وار نہیں کر سکتاایک بزدل کبھی یلغار نہیں کر سکتا
توبہ سے میں خجل بخدائے کریم تھاترک گناہ باعث جرم عظیم تھا
جام دے اور نہ کر وقت پہ تکرار کہ بسساقیا ابر اٹھا ہے یہ دھواں دھار کہ بس
نہ کچھ آغاز ہوتا ہے نہ کچھ انجام ہوتا ہےتماشا گاہ عالم بس خدا کا نام ہوتا ہے
میں اس گلستاں کی پتی پتی خزاں کے پنجوں میں دیکھتا ہوںکہاں اکٹھے کئے ہیں تنکے کہاں نشیمن بنا رہا ہوں
شکایت کے عوض ہم شکر کرتے ہیں صنم تیرےمزا دینے لگے کچھ سہتے سہتے اب ستم تیرے
کب تک کریں گے جبر دل ناصبور پرموسیٰ تو جا کے بیٹھ رہے کوہ طور پر
کچھ کم نہیں ہیں شمع سے دل کی لگن میں ہمفانوس میں وہ جلتی ہے یاں پیرہن میں ہم
رسم و راہ عوام کیا جانےعاشقی ننگ و نام کیا جانے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books