aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gustaaKHii"
خود عشق کی گستاخی سب تجھ کو سکھا دے گیاے حسن حیاپرور شوخی بھی شرارت بھی
یہ گستاخی یہ چھیڑ اچھی نہیں ہے اے دل ناداںابھی پھر روٹھ جائیں گے ابھی تو من کے بیٹھے ہیں
ہیں آج کیوں ذلیل کہ کل تک نہ تھی پسندگستاخی فرشتہ ہماری جناب میں
درد کے مشتاق گستاخی تو ہے لیکن معافاب دعا اندیشہ یہ ہے کارگر ہو جائے گی
غیر کو یا رب وہ کیونکر منع گستاخی کرےگر حیا بھی اس کو آتی ہے تو شرما جائے ہے
گستاخیٔ وصال ہے مشاطۂ نیازیعنی دعا بجز خم زلف دوتا نہ مانگ
وقت امداد ہے اے ہمت گستاخی شوقشوق انگیز ہیں ان کے لب خنداں کیا کیا
رمزیں ہیں محبت کی گستاخی و بیباکیہر شوق نہیں گستاخ ہر جذب نہیں بیباک
جب کرم رخصت بیباکی و گستاخی دےکوئی تقصیر بجز خجلت تقصیر نہیں
خلوت میں بھی روا نہیں گستاخیٔ نگاہپردے پڑے ہوئے ابھی شرم و حیا کے ہیں
ہوس گستاخیٔ آئینہ تکلیف نظر بازیبہ جیب آرزو پنہاں ہے حاصل دل ربائی کا
میری گستاخی نہ یاد آئے الٰہی ہرگزان کو بیکل نہ کرے فکر کمر آج کی رات
گستاخی باراں سے وہ پیراہن پر نمبھیگے ہوئے جلووں سے شرارے نکل آئے
غنچہ ہنستا ہے ترے آگے جو گستاخی سےچٹخنا منہ پہ وہیں باد سحر دیتی ہے
مجھی سے شکوۂ گستاخی نظر کیوں ہےتمہیں تو سارا زمانہ ہی دیکھتا ہوگا
کتنا گستاخی سے کھینچا ہے تجھے آغوش میںمیں گلے کا ہار ہوں تیرے گلے کے ہار کا
کوئی گستاخی تو کی ہے ناؤ نے گرداب سےورنہ یوں ساحل پہ کوئی غمزدہ ہوتا نہیں
وصل میں کیسا ادب اے جان گستاخی معافآج لینا ہے مجھے تم سے عوض بیداد کا
بہار میں نئی سوجھی ہے ان کو گستاخیعروس باغ کا گھونگٹ اٹھائے بیٹھے ہیں
وہ کریں ظلم اور تم لب پر نہ لاؤورنہ گستاخی ہے ان کی شان میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books