aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jalaate"
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتےورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
جاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجے مرایاد کا سارا سر و ساماں جلاتے جائیے
تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغلوگ کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ
پروانوں نے فانوس کو دیکھا تو یہ بولےکیوں ہم کو جلاتے ہو کہ جلنے نہیں دیتے
گھٹن سی ہونے لگی اس کے پاس جاتے ہوئےمیں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے
اس امید پہ روز چراغ جلاتے ہیںآنے والے برسوں بعد بھی آتے ہیں
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
جو دشت میں بھی جلاتے تھے فصل گل کے چراغمیں شہر میں بھی وہی آبلے تلاش کروں
تجھ سے جلتا ہے جو وہ اور جلاتے ہیں اسےمرے حق میں مرے دشمن کی عداوت اچھی
شعلہ رو کہتے ہیں اغیار کو وہاپنے نزدیک جلاتے ہیں مجھے
کس گماں میں ہیں ترے شہر کے بھٹکے ہوئے لوگدیکھنے والے پلٹ کر نہیں جاتے ہوئے ہم
ہم ان کے در پہ نہ جاتے تو اور کیا کرتےانہیں خدا نہ بناتے تو اور کیا کرتے
دیکھ لیتے ہیں اب اس بام کو آتے جاتےیہ بھی آزار چلا جائے گا جاتے جاتے
اپنا تو یہ کام ہے بھائی دل کا خون بہاتے رہناجاگ جاگ کر ان راتوں میں شعر کی آگ جلاتے رہنا
فاصلے کے معنی کا کیوں فریب کھاتے ہوجتنے دور جاتے ہو اتنے پاس آتے ہو
آنکھوں سے دل تک ایک جہان سکوت ہےسنتے ہیں اس دیار سے جاتے رہے ہیں ہم
رستے سے محافظ کا خطرہ جو نکل جاتامنزل پہ بھی آ جاتے نقشہ بھی بدل جاتا
خود سے ہی چھپاتے ہیں خود کو ہی جلاتے ہیںخود سے ہی رقابت ہے یک طرفہ محبت بھی
تمام عمر کبھی ہم نے یہ نہیں سوچاہم آئے کس لئے اور کیوں یہاں سے جاتے ہیں
زینت مقدمہ ہے مصیبت کا دہر میںسب شمع کو جلاتے ہیں سانچے میں ڈھال کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books