aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pighal"
ملے ہیں یوں تو بہت آؤ اب ملیں یوں بھیکہ روح گرمیٔ انفاس سے پگھل جائے
ٹوٹ جائیں کہ پگھل جائیں مرے کچے گھڑےتجھ کو میں دیکھوں کہ یہ آگ کا دریا دیکھوں
شیخ صاحب کا ایمان بک ہی گیا دیکھ کر حسن ساقی پگھل ہی گیاآج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے لٹ گئی پارسائی مزا آ گیا
وفا اخلاص قربانی محبتاب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم
وقت نے آرزو کی لو دیر ہوئی بجھا بھی دیاب بھی پگھل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں
سوزش پرتو نگاہ نہ پوچھمردمک تو پگھل گئی ہوگی
کوئی جلتا ہی نہیں کوئی پگھلتا ہی نہیںموم بن جاؤ پگھل جاؤ کہ کچھ رات کٹے
تجھے چشم مست پتہ بھی ہے کہ شباب گرمیٔ بزم ہےتجھے چشم مست خبر بھی ہے کہ سب آبگینے پگھل گئے
بدن کے دونوں کناروں سے جل رہا ہوں میںکہ چھو رہا ہوں تجھے اور پگھل رہا ہوں میں
خواب گاہوں سے نکلتے ہوئے ڈرتے کیوں ہودھوپ اتنی تو نہیں ہے کہ پگھل جاؤ گے
ہمارا ملبہ ہمارے قدموں میں آ گرا ہےپلیٹ میں جیسے موم بتی پگھل گئی ہو
ہر لمس ہے جب تپش سے عاریکسی آنچ سے یوں پگھل رہی ہوں
جو مجھ کو زندہ جلا رہے ہیں وہ بے خبر ہیںکہ میری زنجیر دھیرے دھیرے پگھل رہی ہے
سنا ہے برف کے ٹکڑے ہیں دل حسینوں کےکچھ آنچ پا کے یہ چاندی پگھل تو سکتی ہے
ایک نئے سانچے میں ڈھل جاتا ہوں میںقطرہ قطرہ روز پگھل جاتا ہوں میں
اڑاتی رہتی ہے دنیا غلط سلط باتیںوہ سنگ دل تھا تو اک دن پگھل بھی سکتا تھا
تمہارے بعد یہ جانا کہ میں جو پتھر تھاتمہارے بعد کسی دم پگھل بھی سکتا ہوں
دل میں اتر کے بجھ گئی یادوں کی چاندنیآنکھوں میں انتظار کا سورج پگھل گیا
درد کی آنچ بڑھے گی تو پگھل جاؤں گااپنے آنچل میں کوئی آ کے چھپا لے مجھ کو
پگھل اٹھتا ہے اک اک لفظ جن ہونٹوں کی حدت سےمیں ان کی آنچ پی کر اور بھی سچا نکل آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books