aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sadiq"
محبت میں ہمیں پاس انا تھابدن کی اشتہا صادق نہ تھی کیا
صبح صادق مجھے مطلوب ہے کس سے مانگوںتم تو بھولے ہو چراغوں سے بہل جاؤ گے
تو سمجھتا ہے حوادث ہیں ستانے کے لیےیہ ہوا کرتے ہیں ظاہر آزمانے کے لیے
پیش کر داغ اگر دل پہ کوئی کھایا ہوعشق ہر عاشق صادق سے نشانی مانگے
یار صادق ڈھونڈتے ہو تم جلیلؔمشفق من یہ زمانا اور ہے
کون یہ ناصح کو سمجھائے بہ طرز دل نشیںعشق صادق ہو تو غم بھی بے مزا ہوتا نہیں
وہی ساتھی ہے جو رفیق ہے وہی یار ہے جو صدیق ہےوہی مہر ہے وہی مامتا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ آتش آج بھی تیرا نشیمن پھونک سکتی ہےطلب صادق نہ ہو تیری تو پھر کیا شکوۂ ساقی
صبح صادق میں بہت دیر نہیں ہے لیکنکہیں عجلت میں چراغوں کو بجھا مت دینا
گھلا ہے درد فضاؤں میں اس طرح صادقؔکہ جان جاتی ہے اک بار مسکراتے ہوئے
آپ کہتے تو ذرا دل کو تسلی ہوتیکہنے والوں نے کہا عاشق صادق مجھ کو
نہ واجب ہی کہا جاوے نہ صادق ممتنع اس پرکیا تشخیص کچھ ہم نے نہ ہرگز شخص امکاں کو
وفا صادق اگر ہوتی ہماریوہ کرتے بھی تو جور اتنا نہ کرتے
صادقؔ کی نگاہوں کو ہی ٹھہراؤ نہ مجرمآئینے ہر اک دور میں حیراں نظر آئے
کسی خورشید رو کو جذب دل نے آج کھینچا ہےکہ نور صبح صادق ہے غبار اپنے بیاباں کا
عشق صادق ہے تو اپنے عزم منزل کی قسمہر قدم پر ساتھ لاکھوں کارواں ہو جائیں گے
میں اس سے بات تو کر لوں رکو ذرا صادقؔمرے دروں سے صدائیں لگا رہا ہے کوئی
صبح کاذب سے شام صادق تکایک محشر بپا ہے عمر کے ساتھ
اپنی ہی لاش پہ ہیں اشک بہائے ہوئے لوگہم ہیں یک طرفہ محبت کے ستائے ہوئے لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books