aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sar-e-kafan"
بیٹھے ہیں رنگ رنگ اجالے تراشنےرکھ کر لہو کی شمع سر رہ گزار لوگ
دل غریب کو گھر کا ہوا نہ چین نصیباسے تو عمر سر رہ گزار گزری ہے
تو ہے معنی پردۂ الفاظ سے باہر تو آایسے پس منظر میں کیا رہنا سر منظر تو آ
اس کی آوارگی کو دعائیں دو اے صاحبان جنوںجس کے نقش قدم نے بچھائے سر رہگزر آئنے
شام غم افسردہ و حیراں تھے ہملوگ سمجھے بے سر و ساماں تھے ہم
ہم سر راہ وفا سنتے رہےکہہ گیا اپنی سی ہر آیا گیا
سوئے تھے سر شام کھلی پچھلے پہر آنکھمنہ دیکھ کے اٹھے ہیں چراغ سحری کا
ہے میرے خون میں شامل مرا سگا بھائیمجھے ہے خوف نہ الزام میرے سر آئے
کڑی دھوپ میں ہے محبت کی منزلذرا دیر کا ہے سر راہ سایا
کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہوکہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا
لکھتا بھی ہے مجھ کو سر قرطاس محبتمذموم جو لگتا ہوں مٹا کیوں نہیں دیتا
کوچے میں ہجرتوں کے ہوں سب سے الگ تھلگبچھڑا وہ یوں کہ ربط مکانی بھی لے گیا
اڑھا دی چادر عصمت اسے خیالوں نےہر ایک لفظ زباں سے برہنہ سر نکلا
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
میں خود ہوں نقد مگر سو ادھار سر پر ہےعجب وبال غم روزگار سر پر ہے
جو صاحبان بصیرت تھے بے لباس ہوئےفضیلتوں کی یہ دستار کس کے سر باندھو
ہم بھی کچھ دیر کو چمکے تھے کہ بس راکھ ہوئےسچ تو یہ ہے کہ رم و رقص شرر ہی کتنا
قلم اٹھایا تو سر پر کلاہ کج نہ رہییہ شہریار بھی فکر معاش میں ڈوبا
پڑی تھی لاش سر راہ بے حس و حرکتجو دیکھا سامنے جا کر کفن شکستہ ہے
یہاں وہاں سر بازار خوں بہا میراعجیب ہے کہ چکانا ہے خوں بہا مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books