aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shakl"
داغؔ کی شکل دیکھ کر بولےایسی صورت کو پیار کون کرے
ہم دونوں مل کر بھی دلوں کی تنہائی میں بھٹکیں گےپاگل کچھ تو سوچ یہ تو نے کیسی شکل بنائی ہے
کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیامیں نے کہا تو کون ہے اس نے کہا آوارگی
دیار دل کی رات میں چراغ سا جلا گیاملا نہیں تو کیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا
حور کی شکل ہو تم نور کے پتلے ہو تماور اس پر تمہیں آتا ہے جلانا دل کا
اسی کی شکل مجھے چاند میں نظر آئےوہ ماہ رخ جو لب بام بھی نہیں آتا
نہ جس کا نام ہے کوئی نہ جس کی شکل ہے کوئیاک ایسی شے کا کیوں ہمیں ازل سے انتظار ہے
کیوں مری شکل پہن لیتا ہے چھپنے کے لیےایک چہرہ کوئی اپنا بھی خدا کا ہوتا
سورج نے اپنی شکل بھی دیکھی تھی پہلی بارآئینے کو مزے بھی تقابل کے آ گئے
بھول گئی وہ شکل بھی آخرکب تک یاد کوئی رہتا ہے
گرد رہ کے بیٹھتے ہی دیکھتا کیا ہوں جمالؔجانی پہچانی ہوئی ہر شکل انجانی ہوئی
زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالبؔہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے
موتی جیسی شکل بنا کرآئینے کو تکتا ہوگا
وہ مری شکل مرا نام بھلانے والیاپنی تصویر سے کیا آنکھ ملاتی ہوگی
پل بھر میں اس کی شکل نہ آئی اگر نظریک دم الجھ کے رشتۂ انفاس رہ گیا
مرنے سے پہلے شکل ہی اک بار دیکھ لوںاے موت زندگی کا پتا چاہئے مجھے
میں چاہ کر وہ شکل مکمل نہ کر سکااس کو بھی لگ رہا تھا ادھوری بناؤں گا
دن ہوئے پر تو کہیں ہونا کسی بھی شکل میںجاگ کر خوابوں نے تیرا رات بھر رکھا ہے نام
آپ کی شکل بھلی آپ کی صورت اچھیآپ کے طور برے آپ سے نفرت اچھی
جو سنا کرتے تھے ہنس ہنس کے کبھی نامۂ شوقاب مری شکل سے بیزار نظر آتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books