aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "siye"
مجھ کو معلوم ہے سچ زہر لگے ہے سب کوبول سکتا ہوں مگر ہونٹ سیے بیٹھا ہوں
زخم دل کے اگر سیے ہوتےاہل دل کس طرح جیے ہوتے
گوشے آنچل کے ترے سینے پرہائے کیا چیز لیے بیٹھے ہیں
زخم کو راس آ گئی ہے ہوااب مسیحا اسے سیے نہ سیے
جو زخم کو سینے کے سیے ٹانکے جگر کوایسا کوئی استاد رفوگر نہیں ملتا
ہم کیے جاتے ہیں تقلید روایات جنوںاور خود چاک گریباں بھی سیے جاتے ہیں
ابھی ہے اسیری کا آغاز ماہرؔابھی تو فقط پر سیے جا رہے ہیں
ایک چپی تم نے چاہیمیں نے اپنے لب سیے تھے
ضبط نے جب بھی ہونٹ سیے ہیںتیز ہوئی ہے دل کی دھڑکن
میں بھی وہاں پرانے زخموں کو دھو رہا تھاتو نے بھی آج دن بھر دکھڑے سیے تو کیا ہے
کب تلک یہ دل صد پارہ نظر میں رکھیےاس پر آنکھیں ہی سیے رہتے ہیں دلبر کتنے
رخنہ اندازئ اندوہ سے غافل نہیں میںہے جگر چاک تو کیا ہونٹ سیے بیٹھا ہوں
کھل نہ جائے فریب چارہ گریزخم ہر حال میں سیے جاؤ
اتنے بوسیدہ ہیں پھٹتے رہیں گےیار جتنا بھی سیے جائیں گے ہم
تمام عمر رہیں زیر لب ملاقاتیںنہ اس نے بات بڑھائی نہ ہم نے ہونٹ سیے
امسال فصل گل میں وہ پھر چاک ہو گئےاگلے برس کے تھے جو گریباں سیے ہوئے
رس رہے ہیں جگہ جگہ سے اسدؔاس نے کچھ زخم تو سیے ہی نہیں
کیا زندگی ہے اہل گلستاں کی زندگیگل ہنس رہے ہیں چاک گریباں سیے بغیر
کہہ رہے ہیں ہوا سے راز چمنکوئی غنچوں کے بھی تو ہونٹ سیے
ٹانکے دیئے جاتے ہیں کیوں لب سیے جاتے ہیںہنسنے کا مزا تو نے اے زخم جگر دیکھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books