aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sotaa"
جان کر سوتا تجھے وہ قصد پا بوسی مرااور ترا ٹھکرا کے سر وہ مسکرانا یاد ہے
بادل کے ریشم جھولے میںبھور سمے تک سویا چاند
قافلے میں صبح کے اک شور ہےیعنی غافل ہم چلے سوتا ہے کیا
جو اس شور سے میرؔ روتا رہے گاتو ہمسایہ کاہے کو سوتا رہے گا
کیا جانیے یہ کیا کھوئے گا کیا جانئے یہ کیا پائے گامندر کا پجاری جاگتا ہے مسجد کا نمازی سوتا ہے
لپٹ لپٹ کے میں اس گل کے ساتھ سوتا تھارقیب صبح کو منہ آنسوؤں سے دھوتا تھا
میرے سینے پر وہ سر رکھے ہوئے سوتا رہاجانے کیا تھی بات میں جاگا کیا روتا رہا
روز وہ خواب میں آتے ہیں گلے ملنے کومیں جو سوتا ہوں تو جاگ اٹھتی ہے قسمت میری
نہ لٹتا دن کو تو کب رات کو یوں بے خبر سوتارہا کھٹکا نہ چوری کا دعا دیتا ہوں رہزن کو
روز یہ سوچ کے سوتا ہوں کہ اس رات کے بعداب اگر آنکھ کھلے گی تو سویرا ہوگا
عمر کی ساری تھکن لاد کے گھر جاتا ہوںرات بستر پہ میں سوتا نہیں مر جاتا ہوں
خواب کے پردے میں آتا ہےسوتا پا کے جگانے والا
رواں ہے عمر اور انسان غافلمسافر ہے کہ سوتا جا رہا ہے
جھولا جھلا رہی تھی مجھے دل کی آرزوسب جاگتے تھے اور میں سوتا چلا گیا
شاید یہ خاک میں ہی سمانے کی مشق ہوسوتا ہوں فرش پر جو بچھونے کے باوجود
شہر سوتا ہے رات جاتی ہےکوئی طوفاں ہے پردہ در خاموش
سارہ آرائش کا ساماں میز پر سوتا رہااور چہرہ جگمگاتا جاگتا ہنستا لگا
لہلہاتے ہوئے خوابوں سے مری آنکھوں تکرت جگے کاشت نہ کر لے تو وہ کب سوتا ہے
دن گزرتا ہے مرا احباب میںرات کو فٹ پاتھ پر سوتا ہوں میں
جلا کر شمع پروانے کو ساری عمر روتی ہےاور اپنی جان دے کر چین سے سوتا ہے پروانہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books