aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tabarruk-e-hayaat"
خاکۂ تصویر تھا میں خالی از رنگ حیاتیوں سجایا آپ نے مجھ کو کہ قیصرؔ کر دیا
صبح نشاط دل ہے نہ شام غم حیاتؔاے اضطراب شوق کہاں لے چلا مجھے
اے حیاتؔ آئینہ ہوں کیا جلوےسب یہاں صاحب نظر تو نہیں
ستم ظریفیٔ حالات کا کرشمہ ہےبھٹکنے والے مجھے راستے بتاتے ہیں
میں کیسے کرتا مکمل نقوش ہستی کےرخ حیاتؔ بدلتا رہا افق کی طرح
اے حیاتؔ اپنے ہی احساس نے بڑھنے نہ دیاکتنا آسان تھا گرتوں کو کچل کر جانا
اپنے سائے سے ہم خود اے حیات ڈرتے ہیںمصلحت کی دنیا میں کتنی بد گمانی ہے
جستجو نئے پن کی ارتقا کا محور ہےہم بھی اس مقولے کے اے حیاتؔ قائل ہیں
میں جانتا ہوں ترا عشق بھی اے جان حیاتؔضرور چھوڑ کے جائے گا اک نشانی بھی
ہاں اے حیاتؔ ہم نے زمانے کے دکھ سہےپھر بھی ہمیں کسی سے شکایت نہیں رہی
میخانۂ حیات کا انجام دے گیاوہ مجھ کو ایک ٹوٹا ہوا جام دے گیا
دم آخر بھی وہ نہ آئے حیاتؔیہ بھی مجھ سے گلہ نہیں ہوتا
حیاتؔ کا دم آخر نہیں ہے جان حیاتیہ فیصلے کی گھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
رہ حیات میں کانٹے بچھیں کہ پھول کھلیںیہ شرط ہے تری جانب وہ راستہ جائے
اے حیاتؔ ان کی نگاہوں کے تبسم پہ نثارزندگی اور نہ گزرے گی اب آرام کے ساتھ
اب دلوں میں کوئی گنجائش نہیں ملتی حیاتؔبس کتابوں میں لکھا حرف وفا رہ جائے گا
شہر مراد مل بھی گیا اب تو کیا حیاتؔمایوسیوں کا دل سے کبھی ڈر نہ جائے گا
حیاتؔ اس سمت سے آتی ہوا بھیپیام زندگی لاتی رہی ہے
حالات کا یہ رخ بھی حیاتؔ آپ سمجھ لیںکیوں ظلم بہ انداز کرم ٹوٹ رہے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books