Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Annu Rizvi's Photo'

انو رضوی

1968 | نوئیڈا, انڈیا

انو رضوی کے اشعار

24
Favorite

باعتبار

یہاں غریب کو سب کچھ تو دے دیا اس نے

زمیں بچھائے ہے اور آسمان اوڑھے ہے

میں تو نکلا تھا چراغوں کو جلانے کے لیے

لوگ کم ظرف تھے دامن کو بچا کر بھاگے

اچھے لوگوں سے مل جل کر دیکھو نا

ہم بھی ہیں ہم سے بھی کھل کر دیکھو نا

دریا چڑھا تو گاؤں کے گاؤں بہا گیا

اترا تو کتنے شہر کے نقشے بنا گیا

اس کو یہ دل بھول سکے گا مشکل لگتا ہے

مشکل سے تو جا کے کسی سے یہ دل لگتا ہے

کبھی تو باڑھ آ کے اپنے ساتھ سب بہا گئی

کبھی کسان بارشوں کی راہ دیکھتا رہا

ہر گام پہ دشواری ہر موڑ پہ پہرے ہیں

اب آپ سے ملنے کے دن کتنے سنہرے ہیں

ہمیں خبر نہ ہوئی اور رات آ پہنچی

کہاں سے دیکھو کہاں تک حیات آ پہنچی

میرے اس کے درمیاں کچھ بد گمانی آ گئی

پھر حقیقت میں وہی جھوٹی کہانی آ گئی

خدا ہماری سماعت کو جب رسائی دے

وہ جو بھی سوچے ہمیں دور سے سنائی دے

قاتل ہو تم ہار نہ مانو

جان ہے مجھ میں باقی اور

یہ کیسے لوگ ہیں یہ کون سی عداوت ہے

ذرا سی بات میں جو خاندان تک جائیں

آج وہ کچھ اور بھی اچھا لگا

اس کا چہرہ مجھ کو آئینہ لگا

راز ہے لیکن پھر بھی تم کو سچی بات بتاتے ہیں

اپنے گھر کے دیے سے اکثر ہاتھ مرے جل جاتے ہیں

ذہن میں ایک بات بیٹھ گئی

اب وہ اترے تو کوئی بات کریں

میری آنکھوں میں گئی رات کا منظر رکھ دے

میں ہوں قطرہ مرے پہلو میں سمندر رکھ دے

زمین پاؤں میں اور سر پہ آسمان لیے

بھٹک رہا ہوں میں اتنا بڑا مکان لیے

ہمارے نام یہ پیغام تھا کہ جل جاؤ

اور اس کے نام کے آگے بہار لکھا تھا

اسے ہنر ہے نگاہوں سے بات کرنے کا

میں بے زبان سا لگتا ہوں یہ زبان لیے

در رسائی بھی اب بند ہو گیا ورنہ

ہم اپنی آنکھ سے اس کی زبان تک جائیں

ہمارے اس کے درمیاں یہ کیسا فاصلہ رہا

اسے بھی سب خبر رہی ہمیں بھی سب پتا رہا

اپنے ہاتھوں سے زہر مت دیجے

یہ کہیں زندگی نہ بن جائے

کچھ ایسا پیاس کا غلبہ تھا ہر طرف طاری

ہر ایک آنکھ سے لب تک فرات آ پہنچی

میں سورج تھا مجھ کو رات بھگو ڈالا

شبنم نے سارا منظر ہی دھو ڈالا

روشنی اس گھر کی زینت بن گئی

میرے گھر سورج پہ پھر پہرا لگا

جب اتنے شوق سے دنیا نئی بسائی تھی

کسی چراغ سے پھر شرط کیوں لگائی تھی

Recitation

بولیے