aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hisaar-e-hijr"
حصار ہجر کے جغرافیے سمجھ آئےجب اپنے دور ہوئے مرثیے سمجھ آئے
جو تیری محبت کا غم ہجر ہے اس کوخوشیوں سے گھٹاؤں تو صفر کھینچ رہا ہوں
عمر ہنس کھیل کے اس طرح گزاری اے ہجرؔدوست کا دوست رہا یار کا میں یار رہا
بخت برگشتہ وہ ناراض زمانہ دشمنکوئی میرا ہے نہ اے ہجرؔ کسی کا میں ہوں
اے ہجر وقت ٹل نہیں سکتا ہے موت کالیکن یہ دیکھنا ہے کہ مٹی کہاں کی ہے
محبوب کے بارے میں کون سننا یا کچھ سنانا نہیں چاہتا ۔ ایک عاشق کے لئے یہی سب کچھ ہے کہ محبوب کی باتیں ہوتی رہیں اور اس کا تذکرہ چلتا رہے ۔ محبوب کے تذکرے کی اس روایت میں ہم بھی اپنی حصے داری بنا رہے ہیں ۔ ہمارا یہ چھوٹا سا انتخاب پڑھئے جو محبوب کی مختلف جہتوں کو موضوع بناتا ہے ۔
شب وصال بڑے لطف سے کٹی اے ہجرؔتمام رات کسی کے گلے کا ہار رہا
قرآن تو پڑھتے ہیں کئی لوگ یہاں ہجرؔہر شخص مگر صاحب قرآن نہیں ہے
ہر ایک سمت سے ہے ہجرؔ گریہ و زاریمکین آنکھ بہائے مکان بین کرے
چلا ہے ہجرؔ سیہ کار بزم جاناں کوذلیل ہو کے یہ خانہ خراب آئے گا
سنا ہے مےکشی کرنے لگا ہجرؔوہ مرد باخدا تو پارسا تھا
روابط سب حصار ہجر میں ہیںتعلق ٹوٹتی زنجیر سا ہے
ہم تو حصار ہجر سے باہر نہ جا سکےاس کی تو شہر میں تھیں شناسائیاں بہت
حصار حرف و ہنر توڑ کر نکل جاؤںکہاں پہنچ کے خیال اپنی وسعتوں کا ہوا
تو سہی اک عکس لیکن یہ حصار آئنہلوگ تجھ کو دیکھنا چاہیں برون در تو آ
سفیر جاں ہوں حصار بدن میں کیا ٹھہروںچمن پرستو نہ خوشبو کے بال و پر باندھو
رہوں حصار بدن میں کہ شہر جاں کو چلوںوہی طواف وہی اعتکاف چاروں طرف
جدید نسلوں کی خاطر یہ ورثہ کافی ہےمرے یقیں کو حصار گماں میں رکھ دینا
ہے کتابوں میں دیمکوں کا حصارآ گیا اب زوال لفظوں کا
ہجر کے سب عذاب جاگ اٹھےشب مہتاب ڈھل رہی ہے کیا
تزلزل میں کس واسطے ہے زمانہشب ہجر ہے یہ قیامت نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books