aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पस-ए-आब"
پس آب و گل میں دکھا بھی چکا ہوںتماشا سر آب و گل ہونے والا
اتر رہا ہوں میں تنہائیوں کے دریا میںیہ دیکھنا ہے پس آب کیا ابھرتا ہے
ہم کو ہے ایک سوہنی کی تلاشپس طوفاں چناب پار سہی
تو اس کی زد میں جو آیا تو ڈوب جائے گابہ قدر آب ہے ہر آئنہ بہت گہرا
اس قدر مضبوط موسم پر رہی کس کی گرفتمیں کہ مجھ سے سینۂ آب و ہوا روشن ہوا
پس کاروان وفا رہ گئی ہےتعلق کے بچھڑے غباروں کی خوشبو
یہ موج تاکہ سفینے کو گرم رو رکھےکچھ آگ خیمۂ آب رواں میں رکھ دینا
نہ رہا دھواں نہ ہے کوئی بو لو اب آ گئے وہ سراغ جوہے ہر اک نگاہ گریز خو پس اشتعال کے درمیاں
دیکھ لینا پس قاتل بھی کوئی ہوگا ضرورصرف قاتل ہی چلاتا نہیں خنجر دیکھو
یہ تو مرا رقیب ہے میں مانتا نہیںکیوں دیکھتا ہے آپ کو ہر بار آئنہ
جب ہو دم آخر تو بچا لینے کی طاقتپھر خاک شفا میں نہ کہیں آب بقا میں
مر چکا میں تو نہیں اس سے مجھے کچھ حاصلبرسے گر پانی کی جا آب بقا میرے بعد
آہ کے قبضہ میں ہے تاثیر یاتیغ ہے دست علمبردار میں
لگتا ہے بحر شب بڑا پر آب دیکھناتم کو ڈبو نہ دے کہیں یہ خواب دیکھنا
مثال گوہر نایاب زیر آب رہایہ آرزو تھی سمندر اچھالتا مجھ کو
بارہا جی میں یہ آئی عمر رفتہ سے کہوںشام ہونے کو ہے اے بھولے مسافر گھر تو آ
جس کے پڑھنے سے رہی قاصر بھنور کی آنکھ بھیکون جانے کیا ہوا نے بادباں پر لکھ دیا
آب و ہواۓ شہر جنوں خیز تھی بہتدامن نہیں تھے پھر بھی ہوئے تار تار لوگ
زمیں کے قد سے بھی چھوٹا یہ آسماں نکلااب آسماں سے زمیں پر اتار لاؤ ہمیں
ویرانیوں میں ساز طرب بولنے لگےجیسے لہو میں آب عنب بولنے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books