aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मर्सिया"
وحشتؔ و شیفتہؔ اب مرثیہ کہویں شایدمر گیا غالبؔ آشفتہ نوا کہتے ہیں
معلوم نہیں کہ اپنا دیواںہے مرثیہ یا کتاب کیا ہے
کربلا دشت محبت کو بنا رکھا ہےکیا غزل گوئی ہے کیا مرثیہ خوانی میری
ہونی ہے شہید ایک نہ اک روز تمناموقوف ہو کیا مرثیہ خوانی مرے دل کی
کوئی آواز سی ہے مرثیہ خواںشہر کا شہر بنا گورستاں
محفل میں آج مرثیہ خوانی ہی کیوں نہ ہوآنکھوں سے بہنے دیجیے پانی ہی کیوں نہ ہو
جانے کیا کیا ظلم پرندے دیکھ کے آتے ہیںشام ڈھلے پیڑوں پر مرثیہ خوانی ہوتی ہے
پھر انیسؔ ممبر پر مرثیہ پڑھیں آ کرکربلا یہ دنیا ہے ہر گھڑی شہادت ہے
فضائے زندگی کی ظلمتوں کے مرثیہ خوانواندھیروں ہی کے دم سے امتیاز نور ہوتا ہے
تنگ آ کر تری یادوں کو پرے جھٹکا ہےمرثیہ کون پڑھے روز کی تنہائی کا
ہم نے کب شعر کہے ہم سے کہاں شعر ہوئےمرثیہ ایک فقط اپنی صدی کا لکھا
اسے ہم مرثیہ گویوں پہ محسنؔ چھوڑ دیتے ہیںلکھیں ہم آپ اپنا مرثیہ اچھا نہیں لگتا
گیت میرے جو پسند آتے ہیں اتنے تم کوانہیں گیتوں کی کبھی مرثیہ خوانی سننا
پڑھ چکا اپنی غزل منظورؔ تو ایسا لگامرثیہ تھا دور حاضر کا غزل خوانی نہ تھی
مرثیہ گو کتنے یکتائے زمانہ تھے یہاںکوئی تو اتنوں میں ہوتا نوحہ خوان لکھنؤ
رونے جاتا ہوں میں اپنی حسرتوں کے ڈھیر پربے کسی آ کر سکھا دے مرثیہ خوانی مجھے
جشن ماتم بھی ہے رونق سی تماشائی کوکوئی نغمہ بھی ہے اس مرثیہ خوانی میں کہیں
حیف کیوں قسمت شاعر پہ نہ آئے عاجزؔکل بھی کمبخت رہا مرثیہ خواں آج بھی ہے
ہم پہ جو گزری ہے بس اس کو رقم کرتے ہیںآپ بیتی کہو یا مرثیہ خوانی کہہ لو
غزل کی شاعری خورشید اکبربساط مرثیہ پر چل رہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books