aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "afvaah"
اک ملاقات کے ٹلنے کی خبر ایسے لگیجیسے مزدور کو ہڑتال کی افواہ ملے
محبت مر گئی مشتاقؔ لیکن تم نہ مانو گےمیں یہ افواہ بھی تم کو سنا کر دیکھ لیتا ہوں
نام ارمان نہیں تھا جو نکالا تو نےعشق افواہ نہیں تھا جو اڑا بیٹھا ہے
دم گھٹا جاتا ہے افسردہ دلی سے یاروکوئی افواہ ہی پھیلاؤ کہ کچھ رات کٹے
بس ترے آنے کی اک افواہ کا ایسا اثرکیسے کیسے لوگ تھے بیمار اچھے ہو گئے
کھوج رہا ہے آج بھی وہ گولر کا پھولدنیا تو افواہ اڑا کر بیٹھ گئی
جہاں میں تھی بس اک افواہ تیرے جلووں کیچراغ دیر و حرم جھلملائے ہیں کیا کیا
ہوش میں ہو کے بھی ساقی کا بھرم رکھنے کولڑکھڑانے کی ہم افواہ اڑا دیتے ہیں
کہتے ہیں اس کے تو منہ لگے گاہو یوں ہی یا رب جوں ہے یہ افواہ
خود افواہ اڑاتا تھا میںخود ہی یقیں بھی کر لیتا تھا
اک افواہ گردش میں ہے ان دنوںکہ دریا کناروں کو کھانے لگے
طلوع صبح کی افواہ اتنی عام ہوئیکہ نصف شب کو گھروں کے دیے بجھائے گئے
مرے گزرنے کی افواہ ہی اڑا دے کوئیکسے خبر کہ وہ جھوٹی خبر سے لوٹ آئے
آباد ہے خزانے کی افواہ سے وجودمتروک جنگلوں کا کوئی راستہ ہوں میں
ہر ایک شخص ہے افواہ آپ ہی اپنیہر اک کو جانتا ہے ہر کوئی گماں بن کر
کیسی افواہ اڑی تجھ سے مرے رشتے کیسب ترے چاہنے والے مرے گھر لگ گئے ہیں
تمہارے آنے کی افواہ بھی سر آنکھوں پریہ بام و در سے اداسی کی گھاس اتارتی ہے
افواہ کس نے ایسی اڑائی کہ شہر میںہر شخص بچ رہا ہے نہ اس سے نظر ملے
گرد ہے بارود کی سر میں تو کیاموت اک افواہ لگتی ہے مجھے
بے فکر رہو یارو میں آج بھی ہوں برباددن پھر گئے ہیں میرے افواہ اڑی ہوگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books