aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "azaab-e-safar"
حالانکہ میں اسیر عذاب سفر نہ تھایہ اور بات ہے کہ مرا کوئی گھر نہ تھا
عذاب رخت سفر سے خموش ہوتے ہوئےکسی کو دیکھا ہے خانہ بدوش ہوتے ہوئے
کونسا دور آ گیا صاحبشعر محدود قافیوں تک ہے
جل رہے ہیں سوزش منظر سے پاؤںگو سفرؔ سارا خیالی ہے ابھی
اب کون یہ سمجھے گا سفرؔ بر سر مقتلہم لرزہ بر اندام ہیں یا جھوم رہے ہیں
اک یاد سر شام سفر کرتی رہے گیاور قریۂ جاں کوئے بتاں ہوتا رہے گا
قسیم عشق ہے الفت لٹا لٹا کے سفرؔوجود نطفۂ شر کو مٹائے دیتا ہے
ڈھلتا جاتا ہوں ترے ساتھ سفرؔ کرتے ہوئےاور کیا مجھ سے تو اے وقت رواں چاہتا ہے
خود ہی یہ درد سر قبول کیاہر عذاب سفر قبول کیا
یہ کون پھر سے انہیں راستوں میں چھوڑ گیاابھی ابھی تو عذاب سفر سے نکلا تھا
رفیق سمت سفر ہوگی جو ہوا ہوگییہ سوچ کر نہ سفینے کا بادبان گرا
پڑاؤ ڈالیں کہاں راستے میں شام ہوئیبھنور ہیں سامنے رخت سفر کہاں کھولیں
چند سانسیں ہیں مرا رخت سفر ہی کتناچاہئے زندگی کرنے کو ہنر ہی کتنا
اور کیا مجھ سے کوئی صاحب نظر لے جائے گااپنے چہرے پر مری گرد سفر لے جائے گا
کرو جو کر سکو بکھرے ہوئے وجود کو جمعکہ کچھ نہ کچھ تو غبار سفر سے نکلے گا
نہ دامنوں میں یہاں خاک رہ گزر باندھومثال نکہت گل محمل سفر باندھو
تھکن کی دھوپ ڈھلی بھی نہیں تھی سر سے ابھیعذاب حکم سفر مجھ پہ پھر اتر آیا
اے ہم سفر یہ عزم سفر تو بجا سہیدر پیش ہو نہ زحمت طول سفر کہیں
میں کہ خود راہ میں بھول آئی ہوں اسباب سفرکوئی منزل کا پتا پوچھ رہا ہے مجھ سے
کتنا بڑا عذاب ہے باطن کی کشمکشآئینہ سب کا گرمیٔ جوہر سے کٹ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books