aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chun"
شبان ہجراں دراز چوں زلف و روز وصلت چوں عمر کوتاہسکھی پیا کو جو میں نہ دیکھوں تو کیسے کاٹوں اندھیری رتیاں
وہ لے لیں گوشۂ دامن میں اپنے یا فلک چن لےمری آنکھوں میں آنسو بار بار آیا نہیں کرتے
غزل نے بہتے ہوئے پھول چن لیے ورنہغموں میں ڈوب کے ہم لوگ مر گئے ہوتے
کوشش بھی کر امید بھی رکھ راستہ بھی چنپھر اس کے بعد تھوڑا مقدر تلاش کر
ہم کو اس شہر میں تعمیر کا سودا ہے جہاںلوگ معمار کو چن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ
جس طرح شعیبؔ اس کا نام چن لیا تم نےاس نے بھی ہے چن رکھا ایک نام ناموں میں
ایسی دفعہ نہ لگا جس میں ضمانت مل جائےمیرے کردار کو چن اپنے نشانے کے لیے
سنگ ریزوں سے خزف پاروں سےکتنے ہیرے کبھی چن لائے ہیں
میری چپ رہنے کی عادت جس کارن بد نام ہوئیاب وہ حکایت عام ہوئی ہے سنتا جا شرماتا جا
محتسب چن لینے دے اک اک مجھےدل کے ٹکڑے ہیں یہ ٹکڑے جام کے
اب اٹھاؤ نقاب آنکھوں سےہم بھی چن لیں گلاب آنکھوں سے
اپنے اپنے حوصلے اپنی طلب کی بات ہےچن لیا ہم نے تمہیں سارا جہاں رہنے دیا
تو کسی راستے کا مسافر رہے تیری ایک ایک ٹھوکر اٹھا لاؤں گیاپنی بے چین پلکوں سے چن چن کے میں تیرے رستے کے پتھر اٹھا لاؤں گی
ڈائری میں سارے اچھے شعر چن کر لکھ لیےایک لڑکی نے مرا دیوان خالی کر دیا
دست خزاں نے بڑھ کے وہیں اس کو چن لیاجو پھول گر گیا نگہ عندلیب سے
اب تک ہے کوئی بات مجھے یاد حرف حرفاب تک میں چن رہا ہوں کسی گفتگو کے پھول
لوگ اپنی کرچیاں چن چن کے آگے بڑھ گئےمیں مگر سامان اکٹھا کرتا تنہا رہ گیا
گر کسی جشن مسرت میں چلے بھی جائیںچن کے آنسو ترے غم خوار اٹھا لائیں گے
گل تو گل خار تک چن لیے ہیںپھر بھی خالی ہے گلچیں کا دامن
نوک ہر خار سے تھا بسکہ سر دزدیٔ زخمچوں نمد ہم نے کف پا پہ اسدؔ دل باندھا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books