aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kalejo.n"
دلوں پر سیکڑوں سکے ترے جوبن کے بیٹھے ہیںکلیجوں پر ہزاروں تیر اس چتون کے بیٹھے ہیں
ہے مقصد یہ کہ لوگوں کے کلیجوں کو ملے ٹھنڈکمیں اپنا دل جلانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں
دم نکلتے ہیں کلیجوں سے لہو جاری ہےسانس الٹی ترے تفتیدہ جگر لیتے ہیں
فریفتہ تری اس ترچھی ترچھی چتون کےچھری کلیجوں میں اپنے لگائے بیٹھے ہیں
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیںکچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
کلیجہ چاہئے دشمن سے دشمنی کے لئےجو بے عمل ہے وہ بدلہ کسی سے کیا لے گا
جس طرح ہنس رہا ہوں میں پی پی کے گرم اشکیوں دوسرا ہنسے تو کلیجہ نکل پڑے
ہنسنے کو صرف ہونٹ ہی کافی نہیں رہےجوادؔ شیخ اب تو کلیجہ بھی چاہیے
کلیجا مرے منہ کو آئے گا اک دنیوں ہی لب پر آہ و فغاں آتے آتے
بھولی صورت ہے باتیں ہیں بھولی منہ میں کچھ ہے مگر دل میں کچھ ہےلاکھ چہرا سہی چاند جیسا دل کے کالوں سے اللہ بچائے
دیکھ کر غیر کو ہو کیوں نہ کلیجا ٹھنڈانالہ کرتا تھا ولے طالب تاثیر بھی تھا
کیا ضرورت ہے بحث کرنے کیکیوں کلیجہ کباب کرتے ہو
ہاتھ جل جائے گا چھالا نہ کلیجے کا چھوؤآگ مٹھی میں دبی ہے نہ سمجھنا پانی
کوئی تو حبس ہوا سے یہ پوچھتا محسنؔملا ہے کیا اسے کلیوں کو بے نمو کر کے
سمجھتی ہیں مآل گل مگر کیا زور فطرت ہےسحر ہوتے ہی کلیوں کو تبسم آ ہی جاتا ہے
اے عندلیب تجھ کو لگے کب ہوائے عشقکلیوں کی طرح تجھ میں نہ پھوٹے ہزار دل
کلیوں کا تبسم ہو، کہ تم ہو کہ صبا ہواس رات کے سناٹے میں، کوئی تو صدا ہو
پیرانہ سر بھی شوق کی ہمت بلند ہےخواہان کام جاں ہیں جو اس نوجواں سے ہم
بہت درد مندوں کو دیکھا ہے تو نےیہ سینہ یہ دل یہ کلیجا نہ دیکھا
آخری بار جو آیا تھا مرے نام وصیؔمیں نے اس خط کو کلیجے سے لگا رکھا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books