aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naksh"
تصویر کے دو رخ ہیں جاں اور غم جاناںاک نقش چھپانا ہے اک نقش دکھانا ہے
اس خانۂ ہستی سے گزر جاؤں گا بے لوثسایہ ہوں فقط نقش بہ دیوار نہیں ہوں
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیںتو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
اب عشق اس مقام پہ ہے جستجو نوردسایہ نہیں جہاں کوئی نقش قدم نہیں
شاید وہ مل ہی جائے مگر جستجو ہے شرطوہ اپنے نقش پا تو مٹا کر نہیں گیا
ڈوبنے والے پار جا اترےنقش پا اپنے چھوڑ کر تنہا
نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کاکاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاںلیکن اب نقش و نگار طاق نسیاں ہو گئیں
کھولی ہیں ذوق دید نے آنکھیں تری اگرہر رہ گزر میں نقش کف پائے یار دیکھ
نقش پا دیکھ تو لوں لاکھ کروں گا سجدےسر مرا عرش نہیں ہے جو جھکا بھی نہ سکوں
نقش کی طرح ابھرنا بھی تمہی سے سیکھارفتہ رفتہ نظر آنا بھی تمہی سے سیکھا
نقش کوئی باقی رہ جائے مشکل ہےآج لہو کی روانی میں ہے زور بہت
بے تیشہ نظر نہ چلو راہ رفتگاںہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح
ریت ہی ریت ہے اس دل میں مسافر میرےاور یہ صحرا ترا نقش کف پا چاہتا ہے
جانے کس عالم میں تو بچھڑا کہ ہے تیرے بغیرآج تک ہر نقش فریادی مری تحریر کا
جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیںخیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں
دیکھو تو دل فریبی انداز نقش پاموج خرام یار بھی کیا گل کتر گئی
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا ربہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
پھولوں کی سیج پر ذرا آرام کیا کیااس گلبدن پہ نقش اٹھ آئے گلاب کے
گزرنے کو تو ہزاروں ہی قافلے گزرےزمیں پہ نقش قدم بس کسی کسی کا رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books