aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaa.el"
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
شہر والوں کی محبت کا میں قائل ہوں مگرمیں نے جس ہاتھ کو چوما وہی خنجر نکلا
کیسے پایا تھا تجھے پھر کس طرح کھویا تجھےمجھ سا منکر بھی تو قائل ہو گیا تقدیر کا
میں قائل خوددارئ الفت سہی لیکنآداب محبت سے تو بیگانہ نہیں ہوں
یہ سمجھ لو بے حسی اس کا مقدر بن چکیاے انیسؔ اپنی غلط کاری پہ جو قائل نہ ہو
جن کو عنایت ازلی سے ہے چشم داشتوہ معتقد دعا کے نہ قائل دوا کے ہیں
اب نام نہیں کام کا قائل ہے زمانہاب نام کسی شخص کا راون نہ ملے گا
محبت ناروا تقسیم کی قائل نہیں پھر بھیمری آنکھوں کو آنسو تیرے ہونٹوں کو ہنسی دی ہے
سنو میں ہجر میں قائل نہیں ہوں رونے کاکہو تو جشن یہ اپنی طرح منا لوں میں
کہنے کا تو اپنے ہے وفاؔ آپ بھی قائلکہنے کو یہ کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
محبت بھی کہیں اے دوست! تردیدوں سے چھپتی ہےکسے قائل کرے گا تو کسے باور کرائے گا
کہاں مے خانہ کا دروازہ غالبؔ اور کہاں واعظپر اتنا جانتے ہیں کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے
شیخ پر ہاتھ اٹھانے کے نہیں ہم قائلہاتھ اٹھانے کی جو ٹھانی ہے تو باطل سے اٹھا
روند پائے نہ دلائل میرےمیرے دشمن بھی تھے قائل میرے
غضب کی یاد میں عیاریاں واللہ تم کو بھیغرض قائل تمہارے ہم تو اے جاں ہوتے جاتے ہیں
مدتوں بعد وہ ہوا قائلہم اسے کب قبول تھے پہلے
بزم طرب بساط مسرت فریب ہیںمیں عیش مستعار کا قائل نہیں رہا
رہ رہ کے زبانی کبھی تحریر سے ہم نےقائل کیا اس کو اسی تدبیر سے ہم نے
قائل خود بھی ہوں حقیؔشاغل الا ہو بھی میں
کھیل ہی کھیل میں چھو لوں میں کنارا اپناایسے سوؤں کہ جگانا مجھے مشکل ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books