aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uj.De"
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتییہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میںکس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرحالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر
تو جو اے زلف پریشان رہا کرتی ہےکس کے اجڑے ہوئے دل میں ہے ٹھکانا تیرا
ہمارے گھر کو تو اجڑے ہوئے زمانہ ہوامگر سنا ہے ابھی وہ مکان باقی ہے
اتنی دیر میں اجڑے دل پر کتنے محشر بیت گئےجتنی دیر میں تجھ کو پا کر کھونے کا امکان ہوا
ایک اجڑے ہوئے ویران کھنڈر میں آذرؔنا مناسب ہے مگر جانے کو جی چاہتا ہے
اجڑے پڑے ہیں دشت غزالوں پہ کیا بنیسونے ہیں کوہسار دوانے کدھر گئے
آبادی بھی دیکھی ہے ویرانے بھی دیکھے ہیںجو اجڑے اور پھر نہ بسے دل وہ نرالی بستی ہے
پہلے بھی خزاں میں باغ اجڑے پر یوں نہیں جیسے اب کے برسسارے بوٹے پتہ پتہ روش روش برباد ہوئے
اب کوئی گلشن نہ اجڑے اب وطن آزاد ہےروح گنگا کی ہمالہ کا بدن آزاد ہے
رات اک اجڑے مکاں پر جا کے جب آواز دیگونج اٹھے بام و در میری صدا کے سامنے
تم سے بچھڑے دل کو اجڑے برسوں بیت گئےآنکھوں کا یہ حال ہے اب تک کل کی بات لگے
چہرے پہ اڑتی گرد تھی بالوں میں راکھ تھیشاید وہ ہم سفر مرے اجڑے نگر کا تھا
اجڑے ہوئے مکان میں کل شب ترا خیالآسیب بن کے مجھ سے لپٹتا چلا گیا
خوشبو سا بدن یاد نہ سانسوں کی ہوا یاداجڑے ہوئے باغوں کو کہاں باد صبا یاد
سیر کر اجڑے دلوں کی جو طبیعت ہے اداسجی بہل جاتے ہیں اکثر انہیں ویرانوں میں
کچھ اتنے یاد ماضی کے فسانے ہم کو آئے ہیںکہ جن راہوں میں اجڑے تھے انہی پر لوٹ آئے ہیں
اک اجڑے سے اسٹیشن پرتو نے مجھ کو چھوڑ دیا تھا
آج تک موج ہوا تو لوٹ کر آئی نہیںکیا کسی اجڑے نگر میں دیپ جلتا رہ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books