aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zo.am"
تھا جنہیں زعم وہ دریا بھی مجھی میں ڈوبےمیں کہ صحرا نظر آتا تھا سمندر نکلا
کبھی ہم کو یقیں تھا زعم تھا دنیا ہماری جو مخالف ہے تو ہو جائے مگر تم مہرباں ہوہمیں یہ بات ویسے یاد تو اب کیا ہے لیکن ہاں اسے یکسر بھلانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
تجھ کو بھی زعم سا رہتا تھا مسیحائی کااور ہم بھی ترے بیمار ہوا کرتے تھے
آج آیا ہے ہمیں بھی ان اڑانوں کا خیالجن کو تیرے زعم میں بے بال و پر کرتے رہے
وہ اپنے زعم میں تھا بے خبر رہا مجھ سےاسے گماں بھی نہیں میں نہیں رہا اس کا
چلے تھے یار بڑے زعم میں ہوا کی طرحپلٹ کے دیکھا تو بیٹھے ہیں نقش پا کی طرح
میرؔ و غالبؔ کیا کہ بن پائے نہیں فیضؔ و فراقؔزعم یہ تھا رومیؔ و عطارؔ بن جائیں گے ہم
ہمیں زعم رہا کہ اب وہ پکاریں گےانہیں یہ ضد تھی کہ ہر بار ہم صدا دیں گے
بجا ہے زعم سورج کو بھی ناز اپنی تمازت پرہمارے شہر میں بھی موم کے پیکر نہیں رہتے
چال پر پھر سے نمایاں تھا دلآویزی کا زعمجس کو واپس آتے آتے کس قدر عرصہ لگا
ہم کسی زعم میں ناراض ہوئے ہیں تجھ سےہم کسی بات پہ اوقات سے نکلے ہوئے ہیں
نہ خلش رہی وہ مجھ میں نہ کشش رہی وہ مجھ میںجسے زعم عاشقی ہو وہی اب تجھے پکارے
بہت تھا زعم جنہیں اپنی شہ سواری پرگرے کچھ ایسے کے سینہ کے بل گھسٹنے لگے
مجھے یہ زعم کہ میں حسن کا مصور ہوںانہیں یہ ناز کہ تصویر تو ہماری ہے
مجازؔ اور حسن کے قدموں پہ سجدےمآل زعم باطل دیکھتا ہوں
میں اس گلی میں گیا لے کے زعم رسوائیمگر مجھے تو وہاں کوئی جانتا ہی نہ تھا
نہ میں دریا نہ مجھ میں زعم کوئی بیکرانی کاکہ میں ہوں بلبلے کی شکل میں احساس پانی کا
رہا کرتا تھا اپنے زعم میں وہہمارے دھیان میں آنے سے پہلے
زعم تھا بے حساب چاہت ہےاس نے سمجھا دیا حساب مجھے
انہیں یہ زعم کہ فریاد کا چلن نہ رہاہمیں یقین کہ منہ میں زبان باقی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books