Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Majaz Aashna's Photo'

مجاز آشنا

1957 | برہان پور, انڈیا

برہان پور سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف شاعر، اپنی غزل گوئی، نظم نگاری اور دیگر متنوع شعری اصناف میں تخلیقی خدمات کے لیے معروف

برہان پور سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف شاعر، اپنی غزل گوئی، نظم نگاری اور دیگر متنوع شعری اصناف میں تخلیقی خدمات کے لیے معروف

مجاز آشنا کے اشعار

2
Favorite

باعتبار

نہ کوئی خواب نہ خواہش نہ کوئی ہنگامہ

کئی دنوں سے ہے موسم عجب اداسی کا

آسمانوں کی تمنا میں زمیں کے نہ رہے

خواب وہ دیکھے تھے ہم نے کہ کہیں کے نہ رہے

ابھی تو موت کے خوابوں کے سلسلے ہیں مگر

ہم ایک روز حقیقت میں مارے جائیں گے

اس بار تو محرومیٔ امید غضب تھی

یہ بھی نہ رہا یاد کہ کس شے کی طلب تھی

پھر گرے ہیں مرے احساس پہ پتھر کے گلاب

پھر مرے ذہن سے رسنے لگا خوشبو کا لہو

باقی نہیں رہی کسی جذبے میں روشنی

رشتوں کا اعتبار خط دود ہو گئی

میں اپنا ذہن اپنی نظر بیچتا رہا

کاغذ کے تاجروں میں ہنر بیچتا رہا

اسی کجروی کی سزا ملی کہ ہماری عظمتیں چھن گئیں

کبھی سچ کو جھوٹ بنا دیا کبھی عیب کو بھی ہنر کیا

اتنا دبا ہوا تھا ضرورت کے بوجھ سے

مٹی کے مول لعل و گوہر بیچتا رہا

ترے بیان کی شوخی سے مجھ کو خدشہ ہے

ترے خیال کی تائید کر نہ جاؤں میں

تسخیر کائنات میں مصروف ہے مگر

انسان کے زوال کا موسم ہے ان دنوں

سب گھومتے ہیں درد کی چادر لپیٹ کر

کیا درد ہے یہ کون سا ماتم ہے ان دنوں

زندگی ہو گئی سوکھے ہوئے پتوں کی طرح

اب ہواؤں کی ہے مرضی کہ جدھر لے جائیں

تنہائی کی دیوار سے لگ کر تری آنکھیں

مشکوک نگاہوں سے مجھے گھور رہی ہیں

نشۂ شوق سفر ٹوٹا تو احساس ہوا

جس جگہ کا ہمیں ہونا تھا وہیں کے نہ رہے

Recitation

بولیے