aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کیف"
صندل سے مہکتی ہوئی پر کیف ہوا کاجھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کیسو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
اس گلستاں کی یہی ریت ہے اے شاخ گلتو نے جس پھول کو پالا وہ پرایا ہوگا
عمر گزرے گی امتحان میں کیاداغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
ہجر میں کیف اضطراب نہ پوچھخون دل بھی شراب ہونا تھا
خود سے مل جاتے تو چاہت کا بھرم رہ جاتاکیا ملے آپ جو لوگوں کے ملانے سے ملے
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھیپھر بھی محبت صرف مسلسل ملنے کی آسانی تھی
یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نےپھولوں میں چھپایا ہوا خنجر نہیں دیکھا
تسکین دل محزوں نہ ہوئی وہ سعئ کرم فرما بھی گئےاس سعئ کرم کو کیا کہیے بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے
آگ کا کیا ہے پل دو پل میں لگتی ہےبجھتے بجھتے ایک زمانا لگتا ہے
ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاںتہمتیں بد نامیاں رسوائیاں
وہ اور محبت سے مجھے دیکھ رہا ہوکیا دل کا بھروسا مجھے دھوکا ہی ہوا ہو
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
بیتابی و سکوں کی ہوئیں منزلیں تمامبہلائیں تجھ سے چھٹ کے طبیعت کہاں کہاں
تجھے کون جانتا تھا مری دوستی سے پہلےترا حسن کچھ نہیں تھا مری شاعری سے پہلے
ہو گئے ناکام تو پچھتائیں کیادوستوں کے سامنے شرمائیں کیا
کیفؔ وہ کل کا کیفؔ کہاں ہے آج میاںیہ تو کوئی وقت کا مارا لگتا ہے
وہ جو نہ آنے والا ہے نا اس سے مجھ کو مطلب تھاآنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہوں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books