aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".gev"
نشو و نمائے سبزہ و گل سے بہار میںشادابیوں نے گھیر لیا ہے چمن تمام
یہ مہتاب یہ رات کی پیشانی کا گھاؤایسا زخم تو دل پر کھایا جا سکتا ہے
لڑنا وہیں دشمن سے جہاں گھیر سکو تمجیتو گے تبھی ہوگی جو پسپائی ذرا اور
تم لوٹنے میں دیر نہ کرنا کہ یہ نہ ہودل تیرگی میں گھیر چکے اور دیا جلے
تھوڑی دیر کو جی بہلا تھاپھر تری یاد نے گھیر لیا تھا
جل اٹھیں روح کے گھاؤ تو چھڑک دیتا ہوںچاندنی میں تری یادوں کی مہک حل کر کے
گھیر رکھا ہے نارسائی نےاور خواہش وہیں کھڑی ہوئی ہے
جس طرح پیڑ کو بڑھنے نہیں دیتی کوئی بیلکیا ضروری ہے مجھے گھیر کے مارا جائے
میں جاگوں گا کب تک وہ سوئیں گے تا کےکبھی چیخ اٹھوں گا غم سہتے سہتے
کون گماں یقیں بنا کون سا گھاؤ بھر گیاجیسے سبھی گزر گئے جونؔ بھی کل گزر گیا
یہ تو اب عشق میں جی لگنے لگا ہے کچھ کچھاس طرف پہلے پہل گھیر کے لایا گیا میں
آنکھ آئینوں کی حیرت نہیں جاتی اب تکہجر کا گھاؤ بھی اس نے دیا پہلے پہلے
کٹی ہوئی ہے زمیں کوہ سے سمندر تکملا ہے گھاؤ یہ دریا کو راستہ دے کر
سب چاندنی سے خوش ہیں کسی کو خبر نہیںپھاہا ہے ماہتاب کا گردوں کے گھاؤ پر
خود اپنے آپ کو ہی گھیر کر بیٹھا ہے تو کب سےاب اپنے آپ سے خود کو رہائی کیوں نہیں دیتا
تمام جسم ہی گھائل تھا گھاؤ ایسا تھاکوئی نہ جان سکا رکھ رکھاؤ کیسا تھا
مولوی صاحب نہ چھوڑیں گے خدا گو بخش دےگھیر ہی لیں گے پولس والے سزا ہو یا نہ ہو
گھیر کر مجھ کو بھی لٹکا دیا مصلوب کے ساتھمیں نے لوگوں سے یہ پوچھا تھا کہ قصہ کیا ہے
آنکھوں کے ساتھ اسے مرا ہنسنا نہیں پسنددریا ہو یا ہو گھاؤ اسے گہرا نہیں پسند
گھیر لیتی ہے کوئی زلف، کوئی بوئے بدنجان کر کوئی گرفتار نہیں ہوتا یار
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books