aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uThte"
روگ ایسے بھی غم یار سے لگ جاتے ہیںدر سے اٹھتے ہیں تو دیوار سے لگ جاتے ہیں
افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخرکرتے ہیں خطاب آخر اٹھتے ہیں حجاب آخر
نہیں اٹھتے قدم کیوں جانب دیرکسی مسجد میں بہکایا گیا ہوں
کیا خبر ان کو کہ دامن بھی بھڑک اٹھتے ہیںجو زمانے کی ہواؤں سے بچاتے ہیں چراغ
اس آگ نے جلا کے یہ دل راکھ کر دیااٹھتے تھے جوشؔ شعلے جو وحشت میں چار دن
ہونٹوں کو سی کے دیکھیے پچھتائیے گا آپہنگامے جاگ اٹھتے ہیں اکثر گھٹن کے بعد
برقعہ اٹھتے ہی چاند سا نکلاداغ ہوں اس کی بے حجابی سے
دل سے اٹھتے ہوئے شعلوں کو کہاں لے جائیںاپنے ہر زخم کو پہلو میں چھپانے والے
ہاتھ اٹھتے ہوئے ان کے نہ کوئی دیکھے گاکس کے آنے کی کریں گے وہ دعا میرے بعد
اس فتنہ خو کے در سے اب اٹھتے نہیں اسدؔاس میں ہمارے سر پہ قیامت ہی کیوں نہ ہو
جانے کیوں آپ کے رخسار مہک اٹھتے ہیںجب کبھی کان میں چپکے سے کہا عید کا چاند
اسی کی شرح ہے یہ اٹھتے درد کا عالمجو داستاں تھی نہاں تیرے آنکھ اٹھانے میں
کالی گھٹا کے اٹھتے ہی توبہ نہ رہ سکیتوبہ پہ اعتبار کیا ہائے کیا کیا
اب تو ہاتھ سجھائی نہ دیوے لیکن اب سے پہلے توآنکھ اٹھتے ہی ایک نظر میں عالم سارا گزرے تھا
برا مت مان اتنا حوصلہ اچھا نہیں لگتایہ اٹھتے بیٹھتے ذکر وفا اچھا نہیں لگتا
آج تو مل کے بھی جیسے نہ ملے ہوں تجھ سےچونک اٹھتے تھے کبھی تیری ملاقات سے ہم
دیکھتا میں اسے کیوں کر کہ نقاب اٹھتے ہیبن کے دیوار کھڑی ہو گئی حیرت میری
غم تو گھنگھور گھٹاؤں کی طرح اٹھتے ہیںضبط کا دشت ہے برسات نہیں ہوتی ہے
اللہ رے سوز آتش غم بعد مرگ بھیاٹھتے ہیں میری خاک سے شعلے ہوا کے ساتھ
اٹھتے ہوؤں کو سب نے سہارا دیا کلیمؔگرتے ہوئے غریب سنبھالے کہاں گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books