al-jihad fil islam

Abul Ala Maudoodi

Matba Maarif, Azamgarh
1930 | More Info
  • Contributor

    Suman Mishra

  • Categories

    Islamiyat

  • Pages

    507

About The Book

Description

برصغیر میں جماعت اسلامی تحریک کے بانی مولانا ابوالاعلی مودودی عظیم اسلام مفکر تھے انہوں نے کئی ایسی کتابیں لکھیں جس میں اسلامی قوانین کے فلسفہ کوتفصیل سے پیش کیا ہے ۔ تفہیم القرآن، خلافت و ملوکیت ، اسلام میں پر دہ اور الجہاد فی الاسلام ان کی مقبول ترین کتابیں ہیں ۔یہ کتاب جہاد کے موضوع پر بڑی اہم کتاب ہے ۔یہ کتاب سوامی شردھانند کی شدھی تحریک کے وقت سامنے آئی تھی ۔ کیونکہ یہ تحریک مسلمانوں کو ہندو بنانے کے لیے شروع کی گئی تھی اور چیخ چیخ کر یہ کہا جارہا تھا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے ۔ لوگوں سے مخاطب ہوکر کہاجاتا تھا کہ تمہارے آباء اجداد ڈر پوک تھے کہ تلوار کے ڈر سے مسلمان بن گئے تم بہادر ہو گھر واپسی کرلو ۔ انہیں دنوں مولانا محمد علی جوہر نے جامع مسجد دہلی میں تقریر کی جس میں انہوں نے اس ضرورت کا اظہار کیا کہ کوئی شخص اسلام کے مسئلہ جہاد کی پوری وضاحت کرے تاکہ اسلام کے خلاف جو غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں وہ ختم ہوں ۔ اس پر مولانا نے یہ کتاب لکھ دی ۔اس وقت مولانا مودودی الجمعیۃ کے مدیر تھے اور عمر صر ف چوبیس برس تھی ۔اس تصنیف کے موقع پر مولانا نے قرآ ن ، حدیث ، تاریخ اور فقہ کے علاوہ توریت ،انجیل ، زبور اور ہندو مذہب کی کتابوں کا مطالعہ کیا ۔ ان تمام کے علاوہ انہوں نے عالمی قوانین ، مغربی نظریات اور جدید تصورات جنگ کے اصلی اور بنیادی مراجع سے بھی بھر پور استفادہ کیا ۔ اس کتاب میں مصنف نے جہاد کی حقیقت و معنویت اور آداب و شرائط پر بھی روشنی ڈالی ہے اور انہوں نے واضح کیا ہے دنیا میں حقیقی امن و صلح کا قانون اگر کسی مذہب کے پاس ہے تو وہ مذہب اسلام ہے ۔

.....Read more

More From Author

See More

Popular And Trending Read

See More

EXPLORE BOOKS BY

Book Categories

Books on Poetry

Magazines

Index of Books

Index of Authors

University Urdu Syllabus