dua-e-kumail

Matbua Islamia Steam Press, Lahore
| More Info

About The Book

Description

دعائے کُمَیل وہ دعا ہے جسے کمیل بن زیاد نخعی نے امام علیؑ سے نقل کیا ہے۔ یہ دعا معرفت خداوندی کے سلسلے میں اعلی و ارفع مضامین نیز اللہ تعالی سے گناہوں کی بخشش کی درخواست پر مشتمل ہے۔ علامہ مجلسی نے دعائے کمیل کو بہترین دعا قرار دیا ہے۔ یہ دعا شیعیان اہل بیت کے یہاں رائج دعاؤں میں سے ہے جو نیمہ شعبان اور ہر شب جمعہ میں پڑھی جاتی ہے۔دعائے کمیل کا ماخذ شیخ طوسی کی کتاب مصباح المتہجدہے۔ شیخ طوسی نے اس دعا کو، دعائے خضر کے عنوان سے ماہ شعبان کے اعمال کے ضمن میں نقل کیا ہے۔ شیخ طوسی فرماتے ہیں: "مروی ہے کہ کمیل بن زیاد نخعی نے امیرالمؤمنین کو دیکھا جو نیمہ شعبان کی رات کو یہ دعا پڑھ رہے تھے۔ بعد ازاں وہ اس مشہور دعا کو نقل کرتے ہیں۔" اس دعاء کی اس اہمیت کے مد نظر کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ۔زیر نظرکتاب دعائے کمیل کا منظوم اردو ترجمہ ہے۔

.....Read more

Popular And Trending Read

See More

EXPLORE BOOKS BY

Book Categories

Books on Poetry

Magazines

Index of Books

Index of Authors

University Urdu Syllabus