دشہرا پر شعر
دشہرے کا تیوہار برائی پر اچھائی کی جیت کا جشن ہے۔ اس تیوہار کا جشن چنندہ اردو شاعری کے ساتھ منائیے۔
ایک سیتا کی رفاقت ہے تو سب کچھ پاس ہے
زندگی کہتے ہیں جس کو رام کا بن باس ہے
جو سنتے ہیں کہ ترے شہر میں دسہرا ہے
ہم اپنے گھر میں دوالی سجانے لگتے ہیں
ہے دسہرے میں بھی یوں گر فرحت و زینت نظیرؔ
پر دوالی بھی عجب پاکیزہ تر تیوہار ہے
اب نام نہیں کام کا قائل ہے زمانہ
اب نام کسی شخص کا راون نہ ملے گا
وہی جینے کی آزادی وہی مرنے کی جلدی ہے
دوالی دیکھ لی ہم نے دسہرے کر لیے ہم نے
کیا ستم کرتے ہیں مٹی کے کھلونے والے
رام کو رکھے ہوئے بیٹھے ہیں راون کے قریب
درد گھنیرا ہجر کا صحرا گھور اندھیرا اور یادیں
رام نکال یہ سارے راون میری رام کہانی سے
اچھوں سے پتہ چلتا ہے انساں کو بروں کا
راون کا پتہ چل نہ سکا رام سے پہلے
اب بھی کھڑی ہے سوچ میں ڈوبی اجیالوں کا دان لئے
آج بھی ریکھا پار ہے راون سیتا کو سمجھائے کون
چاہت کی بھلا کون سنے رام کہانی
اس شہر کے سب لوگ ہیں بہرے اسے کہنا
اماں کی باتوں میں آنکھیں سکھ دکھ سپنے سب تو ہیں
رام کہانی اس کے پاس کبرا بانی اس کے پاس
نذرؔ پھر آیا ہے اک رسم نبھانے کا دن
سج سنور کے سبھی راون کو جلانے نکلے
یہ منزل حق کے دیوانو کچھ سوچ کرو کچھ کر گزرو
کیا جانے کب کیا کر گزرے یہ وقت کا راون کیا کہیے
ادب اتنا کہ قدموں میں پڑے ہیں
انا اتنی کہ لنکا خاک کر دیں
گزرا تھا اپنے شہر سے راون فساد کا
ظالم محبتوں کی کتھائیں بھی لے گیا
-
موضوعات: شہراور 1 مزید
یہاں لچھمن کی ریکھا ہے نہ سیتا ہے مگر پھر بھی
بہت پھیرے ہمارے گھر کے اک سادھو لگاتا ہے
-
موضوع: گھر
نہ راون ہے کہانی میں نہ سیتا زندگانی میں
مگر بنواس پھر بھی چل رہا ہے کیا کیا جائے
-
موضوعات: زندگیاور 1 مزید
جس پاپ کی دنیا میں ہے راون کا بسیرا
اس سورگ سی دھرتی پہ کوئی رام نہیں ہے
پل میں منش ہے رام پجاری پل میں چیلا راون کا
پاپ اور پن کے بیچ کا دھاگا دیکھو کتنا کچا ہے
-
موضوعات: بے ثباتیاور 1 مزید
دنیا میں ہر برائی کا ختمہ بھی ساتھ ہے
راون کے ساتھ ساتھ یہاں رام بھی تو ہے
-
موضوع: دنیا
تخت لنکا دیا ویبھیشن کو
جب ہوا قتل راون مقہور
انیائے نے بھر دی ہے بہت آگ دلوں میں
لنکا ہی کہیں اس میں جو جل جائے تو اچھا
رام وہ وہی رحمان ہیں سبھی مقام اس کے
مختلف زبانوں میں مختلف ہیں نام اس کے