aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zarf-e-aab"
جو ظرف آب ہمیں میکدے میں مل جاتانماز کعبے میں پڑھتے یہاں وضو کرتے
مرتب ہو رہا ہے اس طرح افسانۂ ہستیبھرا جاتا ہے جیسے ظرف آب آہستہ آہستہ
تو اس کی زد میں جو آیا تو ڈوب جائے گابہ قدر آب ہے ہر آئنہ بہت گہرا
یہ موج تاکہ سفینے کو گرم رو رکھےکچھ آگ خیمۂ آب رواں میں رکھ دینا
اس قدر مضبوط موسم پر رہی کس کی گرفتمیں کہ مجھ سے سینۂ آب و ہوا روشن ہوا
آگ بھڑکے تو کس طرح بھڑکےاک شرر بھی تو خار و خس میں نہیں
بے خودی میں ہیں سجدہ ہائے نیازیہ نہیں جانتے خدا کیا ہے
دیکھا گیا نہ مجھ سے معانی کا قتل عامچپ چاپ میں ہی لفظوں کے لشکر سے کٹ گیا
ٹوٹا تعلقات کا آئینہ اس طرحعکس نشاط لمحۂ فانی بھی لے گیا
سوز احساس بہت ہے اسے کم تر مت جانیہی شعلہ تجھے بالیدہ نگاہی دے گا
روح اور بدن دونوں داغ داغ ہیں یاروپھر بھی اپنے بام و در بے چراغ ہیں یارو
آج بھی ہیں وہ سلگے سلگے تیرے لب و عارض کی طرحجن زخموں پر پنکھا جھلتے ایک زمانہ بیت گیا
کچھ تو کر دریا مرے ان کو ڈبو یا پار کرکشتیوں نے اپنا دکھ آب رواں پر لکھ دیا
جس طرف دیکھو ہجوم چہرۂ بے چہرگاںکس گھنے جنگل میں یارو گم ہوا سب کا ہنر
بیٹھے ہیں رنگ رنگ اجالے تراشنےرکھ کر لہو کی شمع سر رہ گزار لوگ
چند سانسیں ہیں مرا رخت سفر ہی کتناچاہئے زندگی کرنے کو ہنر ہی کتنا
بساط دانش و حرف و ہنر کہاں کھولیںیہ سوچتے ہیں لب معتبر کہاں کھولیں
ابھی تو ساز کے تاروں کو کس رہا ہے شعورابھی نہ قریۂ آواز میں بلاؤ ہمیں
بے صدا قریۂ احساس ہواانگلیاں اب نہ یہاں کان میں رکھ
خال و خط کے ورق لمحۂ رفتہ کب کا چرا لے گیاکیا چھپاتے ہیں اب میری بے چہرگی کی خبر آئنے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books