join rekhta family!
غزل 20
اشعار 24
ہم آپ قیامت سے گزر کیوں نہیں جاتے
جینے کی شکایت ہے تو مر کیوں نہیں جاتے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
ایک محبت کافی ہے
باقی عمر اضافی ہے
تمہیں خیال نہیں کس طرح بتائیں تمہیں
کہ سانس چلتی ہے لیکن اداس چلتی ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
کتراتے ہیں بل کھاتے ہیں گھبراتے ہیں کیوں لوگ
سردی ہے تو پانی میں اتر کیوں نہیں جاتے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
-
موضوع : سردی
تصویری شاعری 3
یہ جو ہم کبھی کبھی سوچتے ہیں رات کو رات کیا سمجھ سکے ان معاملات کو حسن اور نجات میں فصل_مشرقین ہے کون چاہتا نہیں حسن کو نجات کو یہ سکون_بے_جہت یہ کشش عجیب ہے تجھ میں بند کر دیا کس نے شش_جہات کو ساحل_خیال پر کہکشاں کی چھوٹ تھی ایک موج لے گئی ان تجلیات کو آنکھ جب اٹھے بھر آئے شعر اب کہا نہ جائے کیسے بھول جائے وہ بھولنے کی بات کو دیکھ اے مری نگاہ تو بھی ہے جہاں بھی ہے کس نے با_خبر کیا دوسرے کی ذات کو کیا اے مری نگاہ تو بھی ہے جہاں بھی ہے کس نے با_خبر کہا دوسرے کی ذات کو کیا ہوئیں روایتیں اب ہیں کیوں شکایتیں عشق_نامراد سے حسن_بے_ثبات کو اے بہار_سر_گراں تو خزاں_نصیب ہے اور ہم ترس گئے تیرے التفات کو