aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nargis-o-nasriin-o-suman"
مجھ پر بھی ہو نزول اجالوں کا اے سمنؔخواہش یہ جاگ اٹھتی ہے راتوں کے ساتھ ساتھ
کتنے ارمان اسے دیکھ کے جاگے تھے سمنؔسو گئے سب لب اقرار کو پڑھتے پڑھتے
جسم و جاں سب سمنؔ سلگ اٹھےذہن و دل پر جو چھا گئی بارش
منتظر میں ہوں سمنؔ کوئی کہیں سے آ کردل ابھی تک جو مکاں ہے وہ اسے گھر کر دے
کیا کہوں نسرینؔ سب ہیں خواب غفلت کے اسیربے بصیرت ہیں مگر یہ زعم ہے بیدار ہیں
نہیں تھا سہل مٹی کا سفر کندن تلک نسریںؔعطائے عشق ہے آخر رہے ہم کیمیا ہو کر
دمکتے رخ ستارہ آنکھ پر نسریںؔ گماں کیساپڑے گی ماند ساری تاب و تب آہستہ آہستہ
آنکھ سے آنکھ ہو جب محو تکلم نسرینؔپھر زباں کھلتی کہاں ہے میں کہاں بولتی ہوں
اس کے انداز مسیحائی کا نسریںؔ شکریہرکھ دیا ہے جس نے نشتر آبلوں کے سامنے
ہیں جس کی منتظر نسریںؔ یہ آنکھیں کاش آئےفنائے نغمۂ تار نفس ہونے سے پہلے
نسرینؔ ڈھونڈھنا ہے دل گم شدہ اگرمل جائے گا تجھے در دلبر کے آس پاس
رہتی تھیں تجھ پہ عشق کی نسریںؔ عنایتیںاب کے کرم وہ بار خدا کیوں نہیں ہوا
اس کار سخن میں یہ ہنر پایا ہے نسریںؔگوہر جسے کہتے ہیں وہ پتھر سے نکالا
نسرینؔ کہہ دیا جو سر بزم حال دلہو کیوں نہ پر حجاب ان آنکھوں کا دیکھنا
اترائیے نہ خود پہ کہ نسرینؔ ایک دندور عروج ڈھلتا ہے دور زوال میں
نسرینؔ ملا جب سے وہ اک لمس ملائمبھاتا ہی نہیں اطلس و کمخواب کو چھونا
سمجھی ہو سائباں جسے نسرینؔ دیکھنامارے گا دھوپ میں وہ سر عام باندھ کر
پکارتی پھری اس شہر سنگ میں نسرینؔدھڑکتا دل ہے کوئی ذہن سوچتا کوئی ہے
یہاں خودداریاں کیسی دیار عشق ہے نسرینؔہے جس میں سرگرانی کم سبک ساری زیادہ ہے
نسرینؔ رہے ڈور تعلق کی یہ قائمیہ سلسلۂ ربط دل آویز بہت ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books