aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fuzail"
گھر سے بے زار ہوں کالج میں طبیعت نہ لگےاتنی اچھی بھی کسی شخص کی صورت نہ لگے
نبھے گی کس طرح دل سوچتا ہےعجب لڑکی ہے جب دیکھو خفا ہے
صبح تک ہم رات کا زاد سفر ہو جائیں گےتجھ سے ہم آغوش ہو کر منتشر ہو جائیں گے
چمکتے چاند سے چہروں کے منظر سے نکل آئےخدا حافظ کہا بوسہ لیا گھر سے نکل آئے
بھولے بسرے ہوئے غم پھر ابھر آتے ہیں کئیآئینہ دیکھیں تو چہرے نظر آتے ہیں کئی
کس طرح مہر و ماہ کو کرتے الگ فضیلؔشعلہ نفس جو تھا وہی گل پیرہن بھی تھا
باندھا کسی نے رخت سفر اس طرح کہ ابدل کو فضیلؔ شوق سفر کا نہیں رہا
کوئی منزل آخری منزل نہیں ہوتی فضیلؔزندگی بھی ہے مثال موج دریا راہ رو
آخر چراغ درد محبت بجھا دیاسر سے کسی کی یاد کا پتھر گرا دیا
دل مطمئن ہے حرف وفا کے بغیر بھیروشن ہے راہ نور صدا کے بغیر بھی
سر صحرائے دنیا پھول یوں ہی تو نہیں کھلتےدلوں کو جیتنا پڑتا ہے تحفے میں نہیں ملتے
خود لفظ پس لفظ کبھی دیکھ سکے بھیکاغذ کی یہ دیوار کسی طرح گرے بھی
میں باز آیا نہ لڑنے سے ہار کر بھی فضیلؔمرے خدا کی ہیں مجھ پر عنایتیں کیا کیا
پھوٹی کرن تو جاگ اٹھی زندگی فضیلؔسنسان راستوں کے مقدر بدل گئے
وقت معصوم و جری روحوں کے درپئے ہے فضیلؔزندہ جب تک ہیں سر دار سمجھئے ہم کو
چھو بھی تو نہیں سکتے ہم موج صبا بن کرللچائی نگاہوں سے تکتے ہیں گلابوں کو
جڑی ہوئی ہے ہر اک شخص کی فضیلؔ یہاںغرض کسی نہ کسی صاحب نصاب کے ساتھ
صاحب دلوں سے راہ میں آنکھیں ملا کے دیکھرکھتا ہے تو بھی دل تو اسے آزما کے دیکھ
نومید کرے دل کو نہ منزل کا پتا دےاے رہ گزر عشق ترے کیا ہیں ارادے
لفظوں کا سائبان بنا لینے دیجئےسایوں کو طاق دل میں سجا لینے دیجئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books