aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ریل گاڑی پر 20منتخب اشعار

ریل گاڑیاں ہمیں یک لخت

ہمیں کئی چیزوں کی یاد دلاتی ہیں۔ بچپن میں کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھ کر زمین کے ساتھ پیڑوں اور عمارتوں کو تجسس کے ساتھ پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھنا، کسی ایسے خوش گوار شہر میں گھومنا جس کے بارے میں صرف آوروں سے سنا تھا یا اپنے کسی محبوب کو الوداع کہنے کا کرب۔ ان یادوں کو اپنے میں سمیٹے یہ منتخب اشعار پڑھئے اور ہمارے ساتھ ایک جذباتی سفر پر روانہ ہو جائیے۔

محسوس ہو رہا ہے کہ میں خود سفر میں ہوں

جس دن سے ریل پر میں تجھے چھوڑنے گیا

کیف احمد صدیقی

ریل دیکھی ہے کبھی سینے پہ چلنے والی

یاد تو ہوں گے تجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے ہم

نعمان شوق

رات تھی جب تمہارا شہر آیا

پھر بھی کھڑکی تو میں نے کھول ہی لی

شارق کیفی

یادوں کی ریل اور کہیں جا رہی تھی پھر

زنجیر کھینچ کر ہی اترنا پڑا مجھے

زہرا شاہ

تو کسی ریل سی گزرتی ہے

میں کسی پل سا تھرتھراتا ہوں

دشینت کمار

اک دندناتی ریل سی عمریں گزر گئیں

دو پٹریوں کے بیچ وہی فاصلے رہے

محمد اسد اللہ

جانے کس کی آس لگی ہے جانے کس کو آنا ہے

کوئی ریل کی سیٹی سن کر سوتے سے اٹھ جاتا ہے

صابر وسیم

انجمؔ تمہارا شہر جدھر ہے اسی طرف

اک ریل جا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے

انجم رہبر

اس ایک چھوٹے سے قصبے پہ ریل ٹھہری نہیں

وہاں بھی چند مسافر اترنے والے تھے

جمال احسانی

جیسے ریل کی ہر کھڑکی کی اپنی اپنی دنیا ہے

کچھ منظر تو بن نہیں پاتے کچھ پیچھے رہ جاتے ہیں

امجد اسلام امجد

صبح کاذب کی ہوا میں درد تھا کتنا منیرؔ

ریل کی سیٹی بجی تو دل لہو سے بھر گیا

منیر نیازی

سرما کی رات ریل کا ڈبہ اداسیاں

لمبا سفر ہے اور ترا ساتھ بھی نہیں

سلیم بیتاب

گاڑی آتی ہے لیکن آتی ہی نہیں

ریل کی پٹری دیکھ کے تھک جاتا ہوں میں

محمد علوی

پیچھے پیچھے رات تھی تاروں کا اک لشکر لئے

ریل کی پٹری پہ سورج چل رہا تھا رات کو

بشیر بدر

ابھی ریل کے سفر میں ہیں بہت نہال دونوں

کہیں روگ بن نہ جائے یہی ساتھ دو گھڑی کا

اعتبار ساجد

کون کتنا ضبط کر سکتہ ہے کرب‌ ہجر کو

ریل جب چلنے لگے گی فیصلہ ہو جائے گا

خواجہ ساجد

ریل گاڑی کے سفر میں یہ ہوا ہے اکثر

لوگ بیٹھے ہوئے سامان بدل دیتے ہیں

سعید رحمانی

اس طرح ریل کے ہم راہ رواں ہے بادل

ساتھ جیسے کوئی اڑتا ہوا مے خانہ چلے

اختر شیرانی

دھویں کی ریل چلی منظروں میں دکھ گونجا

سفر کی بات بھی ہے بات چھوڑ جانے کی

وقاص عزیز

ریل کی پٹری نے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے

آپ اپنی ذات سے اس کو بہت انکار تھا

عتیق اللہ

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے