حسن پر ۲۰ بہترین اشعار
ہم حسن کو دیکھ سکتے
ہیں ،محسوس کرسکتے ہیں اس سے لطف اٹھا سکتے ہیں لیکن اس کا بیان آسان نہیں ۔ ہمارا یہ شعری انتخاب حسن دیکھ کر پیدا ہونے والے آپ کے احساسات کی تصویر گری ہے ۔ آپ دیکھیں گے کہ شاعروں نے کتنے اچھوتے اور نئے نئے ڈھنگ سے حسن اور اس کی مختلف صورتوں کو بیان کیا ۔ ہمارا یہ انتخاب آپ کو حسن کو ایک بڑے اور کشادہ کینوس پر دیکھنے کا اہل بھی بنائے گا ۔ آپ اسے پڑھئے اور حسن پرستوں میں عام کیجئے ۔
ٹاپ ٢٠ سیریز
- 20 منتخب ترغیبی اشعار
- اخبارپر 20 منتخب اشعار
- ادا پر منتخب اشعار
- اداسی شاعری
- آدمی/انسان شاعری
- استقبال شاعری
- الوداعیہ شاعری
- انتظار شاعری
- آنسو پر20 منتخب اشعار
- آنکھ پر 20 منتخب اشعار
- انگڑائ پر 20 منتخب اشعار
- آئینہ پر 20 منتخب اشعار
- بارش پر 20 منتخب اشعار
- بوسے پر 20 منتخب اشعار
- پھول شاعری
- تصویر پر 20 منتخب اشعار
- تنہائی کے موضوع پر اشعار
- ٹوٹے ہوئے دلوں کے لئے 20منتخب اشعار
- جدائی پر 20 منتخب اشعار
- چاند پر 20 منتخب اشعار
- حسن شاعری
- خاموشی پر شاعری
- درد شاعری
- دعا پر 20 منتخب اشعار
- دل شاعری
- دنیا شاعری
- دھوکہ پر شاعری
- دوست/دوستی شاعری
- دیدار پر شاعری
- ریل گاڑی پر 20منتخب اشعار
- زلف شاعری
- زندگی شاعری
- سب سے زیادہ مقتبس 20منتخب اشعار
- سفر شاعری
- شراب شاعری
- عشق پر 20 منتخب اشعار
- کتاب شاعری
- لب پر شاعری
- مسکراہٹ شاعری
- ملاقات شاعری
- موت شاعری
- نشور واحدی کے 20 منتخب اشعار
- نئے سال پر منتخب شعر
- وصال شاعری
- وفا شاعری
- وقت شاعری
- یاد شاعری
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگا
آسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
-
موضوعات: چانداور 1 مزید
تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت
ہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں
-
موضوعات: تصویراور 2 مزید
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
-
موضوعات: حسناور 1 مزید
پھول گل شمس و قمر سارے ہی تھے
پر ہمیں ان میں تمہیں بھائے بہت
Interpretation:
Rekhta AI
شعر میں شاعر کائنات کی بڑی بڑی خوبصورتیوں—پھولوں اور آسمانی اجسام—کا ذکر کرکے بتاتا ہے کہ حسن تو بہت ہے، مگر دل کی ترجیح صرف محبوب ہے۔ یہاں شمس و قمر اور گل و پھول مختلف درجوں کے حسن کی علامت ہیں۔ جذبہ یہ ہے کہ دنیا کی ہر دلکشی کے باوجود محبوب کی کشش سب پر بھاری ہے۔

موضوعات: استقبالاور 2 مزید
اف وہ مرمر سے تراشا ہوا شفاف بدن
دیکھنے والے اسے تاج محل کہتے ہیں
-
موضوعات: بدناور 1 مزید
رخ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیں
ادھر جاتا ہے دیکھیں یا ادھر پروانہ آتا ہے
Interpretation:
Rekhta AI
محبوب اپنے حسن کے مقابل شمع رکھ کر عاشق کی کشش کو آزمانا چاہتا ہے۔ شمع ایک دوسری روشنی ہے اور پروانہ عاشق کی علامت، جو آگ اور حسن دونوں کی طرف بےاختیار کھنچتا ہے۔ اس شوخی میں ناز اور ہلکی سی غیرت بھی ہے کہ دل کس طرف جھکتا ہے۔ شعر میں کشش، امتحان اور سپردگی کا لطیف احساس ابھرتا ہے۔

موضوع: حسن
نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں
وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
-
موضوعات: حسناور 3 مزید
میری نگاہ شوق بھی کچھ کم نہیں مگر
پھر بھی ترا شباب ترا ہی شباب ہے
-
موضوعات: حسناور 2 مزید
گوندھ کے گویا پتی گل کی وہ ترکیب بنائی ہے
رنگ بدن کا تب دیکھو جب چولی بھیگے پسینے میں
Interpretation:
Rekhta AI
میر تقی میر محبوب کے حسن کو گلاب کی پتیوں سے گوندھی ہوئی نازک ترکیب کہہ کر لطافت اور دلکشی بڑھاتے ہیں۔ دوسرے مصرعے میں پسینے سے بھیگی چولی بدن سے چمٹ کر رنگِ بدن کو ابھارتی ہے، جس سے منظر میں حسّیت پیدا ہوتی ہے۔ یہ تشبیہ اور منظرنگاری خواہش اور حیرت کو ایک ساتھ جگاتی ہے۔ جذبہ یہ ہے کہ محبوب کی قدرتی، بے ساختہ حالت میں حسن اور زیادہ روشن ہو جاتا ہے۔

پوچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینئ حسن کو بڑھنے دو
سنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں
-
موضوعات: حسناور 1 مزید
نہ دیکھنا کبھی آئینہ بھول کر دیکھو
تمہارے حسن کا پیدا جواب کر دے گا
-
موضوعات: آئینہاور 1 مزید